دودھ جلیبی انسان کو کن کن بیماریوں سے شفا دیتی ہے

جلیبی کی حیثیت پاکستان کی قومی مٹھائی کی سی ہے یہ سال کے بارہ مہینے بنائی جاتی ہے اور اس کو کھانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے ، چینی کے شیرے میں ڈوبی بل کھاتی جلیبی جب حلوائی کی کڑھائی سے باہر نکلتی ہے تو اس کی لذت کے بارے میں سوچ کر دیکھنے والے کے منہ میں پانی بھر آتا ہے-
سردی کے موسم میں یہی جلیبی جب گرم گرم دودھ میں ڈبو کر کھائی جاتی ہے تو اس کی حیثیت صرف ایک مثھائی کی نہیں رہتی ہے بلکہ یہ یونانی حکما کے مطابق ایک طاقت فراہم کرنے والے کشتے میں تبدیل ہو جاتی ہے اور بیش بہا طبی فوائد کی حامل غذا بن جاتی ہے دودھ جلیبی کو کھانے کے اہم طبی فوائد کچذ اس طرح سے ہوتے ہیں-

1: سردی سے بچاتی ہے

دودھ اور جلیبی کا ملاپ کیلشیم، پروٹین اور کاربوہائيڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور جسم میں گرمی مہیا کرتی ہے جو کہ سردی کے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے اور جسم کو سردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے-

2: جسم کے درد کو دور کرتی ہے

سردی کے موسم میں ہڈیوں میں درد ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے خاص طور پر جوڑوں کے درد کے مریض اس موسم میں ان دردوں سے بہت پریشان نظر آتے ہیں- ایسے مریض دن میں ایک بار دودھ جلیبی کا استعمال کریں اس سے ان کی ہڈيوں کی سوزش میں نہ صرف کمی واقع ہو گی بلکہ دودھ جلیبی کی گرمی سے دردوں میں بھی آرام ملے گا-

3: پٹھوں کے کھنچاؤ کو ختم کرتی ہے

انسانی جسم میں پٹھے جسم کو نہ صرف حرکت دینے میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام اہم افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- مگر سردی کے موسم میں ان میں سوزش اور سختی کے باعث شدید درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس صورت میں دودھ جلیبی کا ایک پیالہ نہ صرف ان پٹھوں کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان میں گرمی فراہم کر کے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرتا ہے-

4: نزلہ زکام میں افاقہ

ناک کا بند ہو جانا یا پھر نزلہ کا بہنا بخار اور سردرد کا سبب بن سکتا ہے اس صورت میں گرم چیزوں کا استعمال نہ صرف اس کیفیت کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ دودھ جلیبی کا روزانہ استعمال اس سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے-

5: ڈپریشن سے نجات

جلیبی کی مٹھاس انسان کے خوش ہونے والے ڈوپامائن کے افراز کا سبب بنتی ہے جس سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے وہ خوشی محسوس کرتا ہے اور اس کو ڈپریشن سے بھی نجات ملتی ہے-

Doodh Jalebi Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Jalebi Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Jalebi Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12744 Views   |   03 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دودھ جلیبی انسان کو کن کن بیماریوں سے شفا دیتی ہے

دودھ جلیبی انسان کو کن کن بیماریوں سے شفا دیتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ جلیبی انسان کو کن کن بیماریوں سے شفا دیتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔