کیا آپ جانتے ہیں کہ تلسی اور اجوائن کا پانی استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں کونسی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اس جادوئی پانی کے حیرت انگیز فوائد

یہ بات حقیقت ہے کہ کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا بہت اہم ہے، لیکن اگر آپ کے کچھ بڑے مسئلے ڈاکٹر کے پاس جائے بِنا بس گھریلو نسخوں کے استعمال سے ہی ٹھیک ہو جائیں تو اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔
کیونکہ گھریلو نسخوں کو اپنانے سے آپ کا زیادہ خرچہ بھی نہیں ہوتا اور آپ کو بہت ساری دوائیوں کا استعمال بھی نہیں کرنا پڑتا، کیونکہ یہ نسخے ہربل ہوتے ہیں اور ان کا فائدہ اگر نہ بھی ہو سکا تو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو تلسی اور اجوائن کے پانی کے حیرت انگیز فوائد بتانے والے ہیں جن کو جان کر آپ بھی اس کا استعمال شروح کر دیں گے کیونکہ یہ آسانی سے گھر میں ملنے والی چیزیں ہیں، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں اس کے فوائد۔

تلسی اور اجوائن کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

آج کل مرد و خواتین کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ ہے موٹاپا، بڑھتا وزن اور اس سے جڑی کئی بیماریاں، اس لئے تلسی اور اجوائن کا پانی آپ کے لئے ایک قدرتی ڈٹاکس واٹر اور وزن کی کمی کا کام کرے گا، اس پانی کے استعمال سے آپ کے جسم کی اضافی چربی گھلے گی اور آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے اور اسے کیسے تیار کرنا ہے یہ بھی آپ کو ہم بتائیں گے تاکہ آپ بھی اپنے بڑھے ہوئے وزن کو کم کر سکیں اور رہ سکیں ایک دم فٹ۔

تلسی اور اجوائن کا پانی

اجزاء
اجوائن: ایک چائے کا چمچ
تلسی کے پتے: 4 سے 5 عدد
پانی: ڈیڑھ گلاس

ترکیب: اجوائن کو توے پر ہلکا سا بھون کر اسے رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اس ہی پانی میں آدھا گلاس مزید پانی شامل کر کے اس میں تلسی کے پتے ڈال کر اُبالیں، اب اس پانی کو چھان لیں اور پھر چاہیں تو ٹھنڈا یا گرم پی لیں اس پانی کو آپ روزانہ صبح پیئیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں کیسے یہ آپ کے جسم کے کئی مسائل حل کرے گا اور بہت تیزی سے وزن بھی گھٹائے گا۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3889 Views   |   30 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ جانتے ہیں کہ تلسی اور اجوائن کا پانی استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں کونسی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اس جادوئی پانی کے حیرت انگیز فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ جانتے ہیں کہ تلسی اور اجوائن کا پانی استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں کونسی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اس جادوئی پانی کے حیرت انگیز فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.