حمل کے بعد خواتین کے بال کیوں جھڑتے ہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے عورت کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں میں سے ایک سب سے خطرناک مسئلہ ہے بالوں کا جھڑنا۔
حمل کے دوران تو غذاؤں اور دواؤں کی وجہ سے تو اکثر خواتین کے بال اچھے ہو جاتے ہیں مگر بچے کی پیدائش کے بعد بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے آیئے جانتے ہیں۔

بچے کی پیدائش کے بعد بال گرنے کی وجوہات

• کچھ ایسے ہارمونز حمل کے دوران بڑھ جاتے ہیں جس سے بال مضبوط اور اچھے ہوتے ہیں جبکہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد ان ہارمونز کی تعداد بہت تیزی سے کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ بال جھڑنے لگتے ہیں۔

• خواتین حمل کے دوران تو اپنے کھانے پینے کا خیال رکھتی ہیں مگر بچے کی پیدائش کے بعد اپنی غذا کا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں جس سے بال جھڑنے اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

• خواتین بچے کی پیدائش کے بعد نیند پوری نہیں کر پاتیں بچہ ان کو جگاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے بال جلد اور آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔

• بچے کی پیدائش کے بعد عورت کے جسم میں خون کی روانی کم ہو جاتی ہے اور خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جسکی وجہ سے بالوں کی نشونما اور مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے کیا کریں؟

بچے کی پیدائش کے بعد اپنی غذا کا خیال رکھیں، نیند پوری کریں، بالوں میں تیل لگائیں، زیادہ گرم پانی سے مت نہائیں اپنے بچے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنا نہ بھولیں۔

By Moniza  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3496 Views   |   21 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about حمل کے بعد خواتین کے بال کیوں جھڑتے ہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (حمل کے بعد خواتین کے بال کیوں جھڑتے ہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.