میری گاڑی اور کپڑے بھی چوری کر لیے تھے.. بچے پیدا کر کے بیچنے کا کام نہیں کرتی! سابق شوہر کے الزامات پر نشو بیگم پھٹ پڑیں

"میری گاڑی، پیسے اور شوٹنگ کے کپڑے تک یہ شخص لے گیا. میں نے بیٹی سے ملنے سے نہیں روکا لیکن گھر میں چوری کے بعد میرے والدین ڈر گئے کہ یہ بچی کو بھی اٹھا کر لے جائے گا. پھر میں کیا کرتی، خودکشی کر لیتی"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ نشو بیگم کا جنھوں نے بیٹی صاحبہ سے 42 برسوں میں سابق شوہر کی پہلی ملاقات کے بعد ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا منہ توڑ جواب دیا.

نشو نے کہا کہ میری معصوم محبت تھی لیکن جب امریکہ میں خود کو اسٹیبلش کرچکی تب صاحبہ کے والد نے شادی کا پیغام بھیجا. صرف 8،10 لوگ تھے اور ان کے درمیان میرا نکاح ہوا. سسرال والوں نے فلم اداکارہ ہونے کا طعنہ دیا. میں حاملہ تھی اور شادی نبھانا چاہتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا.

نشو بیگم کہتی ہیں کہ یہ الزام جھوٹا ہے کہ میں نے انھیں بیٹی سے ملنے نہیں دیا. جب صاحبہ 5 برس کی تھی تب انھوں نے کہا کہ ایک بار بیٹی دکھا دو تو میں نے دکھا دی. اگر وہ ملنا چاہتے تو جیسے آج ملنے دیا ہے پہلے بھی ملنے دیتی. صاحبہ کی شادی کو 25 برس ہوگئے ہیں اس دوران بھی ربانی صاحب اپنی بیٹی سے مل سکتے تھے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نشو بیگم نے کہا کہ آج صاحبہ کا اپنا پارلر ہے وہ صاحب حیثیت ہے تو یہ صاحب ملنے آگئے اگر وہ غریب ہوتی تو مزید 42 سال گزر جاتے یہ نہیں آتا. لیکن میں کہتی ہوں صاحبہ سے کہ تمھارا باپ ہے اس کا علاج کرواؤ جو بھی تمھارا فرض بنتا ہے وہ پورا کرو.

نشو بیگم نے انکشاف کیا کہ مجھے پیغام بھجوایا تھا کہ پیسے لے کر بیٹی ہمیں دے دو. میں کیوں بچی کو سوتیلی ماں کو دیتی میں نے جواب دیا کہ ابھی بچے پیدا کر کے انھیں بیچنے کا کام شروع نہیں کیا.

Nisho Begum Reaction After Sahiba Meeting With Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nisho Begum Reaction After Sahiba Meeting With Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nisho Begum Reaction After Sahiba Meeting With Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1438 Views   |   09 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میری گاڑی اور کپڑے بھی چوری کر لیے تھے.. بچے پیدا کر کے بیچنے کا کام نہیں کرتی! سابق شوہر کے الزامات پر نشو بیگم پھٹ پڑیں

میری گاڑی اور کپڑے بھی چوری کر لیے تھے.. بچے پیدا کر کے بیچنے کا کام نہیں کرتی! سابق شوہر کے الزامات پر نشو بیگم پھٹ پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری گاڑی اور کپڑے بھی چوری کر لیے تھے.. بچے پیدا کر کے بیچنے کا کام نہیں کرتی! سابق شوہر کے الزامات پر نشو بیگم پھٹ پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔