کیا بلاول بھٹو کی بھی شادی ہونے والی ہے؟ کیا ان کا رشتہ بھی طے ہو گیا ہے؟ یہ سب سوالات تو پاکستانیوں کے ذہن میں ہیں ہی، تاہم ایک سوشل میڈیا صارف نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ایسا دعویٰ کی گیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر اسماء جونیجو کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کی گئی تھی اور حیرت انگیز دعویٰ بھی کیا گیا، جبکہ ساتھ ہی ایک تصویر بھی اپلوڈ کی گئی۔

صارف ڈاکٹر اسماء جونیجو کی جانب سے ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے ماہ نور سومرو بلاول بھٹو کی شریک حیات بن جائیں۔
ساتھ ہی ڈاکٹر اسماء کی جانب سے تصویر بھی شئیر کی، جس میں بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ایک دوشیزہ موجود ہیں، عین ممکن ہے کہ یہ دوشیزہ ماہ نور سومرو ہو۔
تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔