موت کا فرشتہ کہیں بھی آسکتا۔۔ اسماء عباس اپنی تکلیفوں اور درد بھرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی

Asma Abbas Opens Up About Cancer Diagnosis And Struggles

پاکستان کی سینئر اور باکمال اداکارہ اسماء عباس نے پہلی مرتبہ اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف کڑی جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، اور ان کی کہانی نے مداحوں کو ایک بار پھر حیرت اور حوصلے سے بھر دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے کٹھن وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کی خبر سننا گویا زمین کھسک جانے کے مترادف تھا۔ لیکن بیٹی زارا نور عباس کی دعا، محبت اور ہمت، اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل نے انہیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔

اسماء عباس نے بتایا کہ ابتدا میں ان کا وزن تیزی سے کم ہونے لگا، جس پر خوشی بھی ہوئی کہ شاید یہ اچھی بات ہے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ کینسر کی نشانی ہے۔ وقت پر تشخیص ہوئی اور فوراً علاج کا آغاز کیا، یہاں تک کہ انہیں دو بڑے پروجیکٹس بھی چھوڑنے پڑے۔

اداکارہ کے مطابق کئی قریبی لوگ اور ان کے بھائی نے بھی امریکا آ کر علاج کروانے پر زور دیا، لیکن انہوں نے اپنے والد کے الفاظ یاد کیے کہ "موت کا فرشتہ جہاں آنا چاہے آ سکتا ہے۔" اسی یقین پر انہوں نے پاکستان میں ہی علاج کروایا اور کامیاب ہوئیں۔

اسماء عباس نے یہ بھی کہا کہ نظر بد کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، شاید وہ خود بھی اس کا شکار ہوئیں۔ مگر شکر ہے آج وہ صحت مند ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر کے علاوہ بھی کئی مسائل ہیں: گلے میں پلیٹس لگی ہوئی ہیں، کندھوں کے ٹینڈن ٹوٹے ہوئے ہیں، گزشتہ بیس برس سے ذیابیطس کا سامنا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود وہ آج بھی زندہ دل ہیں، اور لوگ انہیں پنجابی شو میں رقص کرتے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

یہ داستان صرف بیماری اور علاج کی نہیں، بلکہ صبر، شکر اور ہمت کی ایک ایسی مثال ہے جو دوسروں کو جینے کا حوصلہ دیتی ہے۔

Asma Abbas Opens Up About Cancer Diagnosis And Struggles

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Opens Up About Cancer Diagnosis And Struggles and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Opens Up About Cancer Diagnosis And Struggles to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1807 Views   |   08 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2025)

موت کا فرشتہ کہیں بھی آسکتا۔۔ اسماء عباس اپنی تکلیفوں اور درد بھرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی

موت کا فرشتہ کہیں بھی آسکتا۔۔ اسماء عباس اپنی تکلیفوں اور درد بھرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موت کا فرشتہ کہیں بھی آسکتا۔۔ اسماء عباس اپنی تکلیفوں اور درد بھرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts