طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں سے بہت تکلیف ہوئی ۔۔ جانیے ان مشہور شوبز شخصیات کی زندگی کے تلخ واقعات کے بارے میں جس نے انہیں بہت متاثر کیا؟

ہم اداکاروں کی ہمیشہ ان باتوں پر نظر رکھتے ہیں کہ یہ پہنتے کیا ہیں یا پھر زندگی کس طرح گزارتے ہیں لیکن یہاں یہ بات بھی اپکو بتاتے چلیں کہ ان کی زندگی میں کئی ایسے افسوسناک واقعات بھی شال ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم نے آج سے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا ، آئیے جانتے ہیں ۔

زویا ناصر :

لڑکی کی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ اس کی شادی کا ہوتا ہے مگر اس کے دل پر کیا گزرتی ہے جب 19 سال کی ہی عمر میں اس کی شادی ہو اور پھر 8 سالوں بعد طلاق بھی ہو جائے بالکل ایسا ہی مشہور اداکارہ زونا ناصر کے ساتھ ہوا۔ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والدین نے میرے لیے ایک مناسب رشتہ ڈھونڈا، میرے شوہر مجھ سے 8 سال بڑے تھے اور ہمارے درمیان اکثر کئی باتوں پر اکٹلافات ہوتے رہتے تھے۔مزید یہ کہ مجھے اسی بات کا خوف رہتا تھا کہ کہیں میری طلاق نہ ہوجائے کیونکہ مجھے اس بات کی پریشانی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے، پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، میں نے اپنی شادی بچانے کی آخر تک کوشش کی لیکن جب سب کچھ کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو مجھے خود طلاق لینا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت تو شاید اتنی تکلیف نہیں ہوئی ہوگی جتنا طلاق کے بعد لوگوں کی باتوں اور طعنوں سے ہوئی۔

ودیا بالن:

مشہور بھارتی اداکارہ ودیا بالن جو ہر طرح کا کردار کرنے میں مہارت رکھتی ہیں لیکن ان کی زندگی پہلے سے اتنی سکون والی نہیں تھی ناہیں بھی لوگوں نے کئی طرح کی باتیں سنائی جیسا کہ اداکارہ نے ایک تلخ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 'ایک مرتبہ کوئی پروڈیوسر تھے، انہوں نے مجھے اپنی فلم سے نکالا اور میری جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا، یہ تو ایک بات ہوگئی لیکن ان کا رویہ میری ساتھ انتہائی برا تھا۔ودیا بالن نے کہا کہ 'ان صاحب نے مجھے ایسے احساس دلایا جیسے میں بدصورت ہوں اور مجھے ہیروئن نہیں ہونا چاہیے، اس واقعے نے میرے ذہن پر اتنا برا اور گہرا اثر ڈالا کہ پھر میں اگلے 6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھ سکی۔بھارتی میڈیا کے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقریباً درجن سے زائد فلموں میں سے مجھے بغیر کسی وجہ کے نکالا گیا جس نے میری ذہنی حالت کو کافی متاثر کیا۔ انہوں نے نے دوران انٹرویو کہا کہ مجھے 13 فلموں میں سائن کرنے کے بعد نکالا گیا اور اب وہ ہی پروڈیوسرز مجھے فون کرکے فلموں میں کام کی پیشکش کرتے ہیں لیکن میں بہت ہی آرام سے انہیں انکار کردیتی ہوں۔

رانی مکھر جی:

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رانی مکھر جی اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی سے بدل گئیں تھیں۔ جب یہ بات میری والدہ کرشنا مکھر جی اسپتال میں یہ کہہ کر سور سرابا شروع کر د یا کہ یہ میری بچی نہیں، میری بچی کی آنکھیں برؤن تھی اور اس بچی کی آنکھیں ہی براؤن نہیں۔پھر والدہ نے مجھے اسپتال میں ڈوھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اب تو مجھے گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔

شاہ رخ خان:

پوری دنیا میں خان کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی دنیا کے کنگ خان کو جب پہلی تنخواہ ملی تو وہ بہت خوش ہوئے اور اسے لیکر تاج محل چلے گئے مگر ٹکٹ خریدنے کے بعد اتنے پیسے بچے جن سے لسی ہی خریدی جا سکتی تھی اور میں لسی خریدی جیسے ہی پینے لگا اس میں مکھی گر گئی مگر میں نے مکھی نکال کر لسی پی لی اور پھر پورے راستے مجھے الٹیاں ہوتی رہیں ۔یہ بات بھارتی میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد پوری دنیا میں یہ بات جنگلی کی آگ کی طرح پھیل گئی لیکن اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنا مستقبل بنانے کیلئے کس قدر محنت کی ۔

سلمان خان:

یہ وہ نام ہے جسے پوری دنیا بھائی جان کے نام سے جانتی ہے ۔ سلمان خان کی یہ خاصیت ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں ، خوشی کے موقعے پر کسی کے ساتھ ہوں یا نہیں ہوں مگر مشکل وقت میں پوری انڈسٹری میں صرف مجبور شخص کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے قربی دوست جو کہ ایک بڑے ساؤتھ انڈین اد اکارر ہیں ۔اس اداکار کا نام چرنجیوی ہے ، چرنجیوی نے اپنی آنے والی فلم گاڈ فادر کیلئے سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے مدعو کیا۔ سلمان خان نے واضح کردیا کہ وہ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے کوئی پیسہ وصول نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چرنجیوی کے پروڈیوسر سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے 15 سے 20 کروڑ روپے ادا کرنا چاہتے تھے لیکن سلمان خان نے معاوضہ لینے سے انکار کردیا اور چرنجیوی کو کہا کہ اگر انہیں پیسوں کی آفر کی گئی تو وہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گے۔

سلمان خان نے چرنجیوی کو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر سلمان میں آپ کو اپنی فلم میں کاسٹ کروں تو کیا آپ مجھ سے پیسے وصول کریں گے؟ سلمان کی اس بات پر چرنجیوی جذباتی اور لاجواب ہوگئے۔ خیال رہے کہ سلمان خان کا فلم ‘گاڈ فادر’ میں مختصر کردار کا دورانیہ 20 منٹ کا ہوگا، جس کی شوٹنگ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

صبور علی:

اداکارہ صبور علی ماں کی یاد میں اکثر رو پڑتی ہیں، حال ہی میں یہ اپنی بات پکی ہونے کی رسم میں بھی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں تھیں، ان کی والدہ کو کینسر تھا اور یہ 16 دن میں انتقال کرگئی تھیں، صبور کہتی ہیں کہ ماں نے زندگی جینا تو سکھایا، مگر کاش امی اپنے بغیر بھی جینا سکھا کر جاتیں، انہوں نے ہم دونوں بہنوں کو اپنی طرح مضبوط بنایا، ہمارا ہر چیز میں ساتھ دیا، لیکن ان کے بچھڑنے سے ہمارے دل کمزور پڑگئے۔

Talaaq Ky Baad Logon Kay Tanu Sy Bht Takleef Hui

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Talaaq Ky Baad Logon Kay Tanu Sy Bht Takleef Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Talaaq Ky Baad Logon Kay Tanu Sy Bht Takleef Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   11783 Views   |   02 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں سے بہت تکلیف ہوئی ۔۔ جانیے ان مشہور شوبز شخصیات کی زندگی کے تلخ واقعات کے بارے میں جس نے انہیں بہت متاثر کیا؟

طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں سے بہت تکلیف ہوئی ۔۔ جانیے ان مشہور شوبز شخصیات کی زندگی کے تلخ واقعات کے بارے میں جس نے انہیں بہت متاثر کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں سے بہت تکلیف ہوئی ۔۔ جانیے ان مشہور شوبز شخصیات کی زندگی کے تلخ واقعات کے بارے میں جس نے انہیں بہت متاثر کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔