آملہ پاؤڈر کےبے شمار فوائد جانیں اور ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔۔

آملہ تو آپ کھانوں میں بہت استعمال کرتے ہوں گے اور اس کا تیل بھی بالوں میں لگاتے ہوں گے کیونکہ اس کے فائدے ہی اتنے سارے کے کوئی بھی استعمال کرنا نہ چھوڑے۔ آملہ میں وٹامن سی، کیلشیئم، آئرن اور فائبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو اس کے پاؤڈر کے فوائد نہیں معلوم تو چلیں بتاتے ہیں

جلد کے لئے:
آملہ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی ہوتا ہے جو جِلد کی چمک بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چمچ آملہ پاؤڈر لیں، اسے گرم پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں بیس منٹ بعد دھو لیں یہ رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔

ایکنی کے لئے:
آملہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اینٹی فلیمیشن بھی اسی لیئے یہ دانوں کیل مہاسوں اور ایکنی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا پیسٹ 15سے20 منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں یہ پمپلز کے نشانات کو بھی ختم کرتا ہے۔

خون کی صفائی کے لئے:
آملہ چونکہ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیئے اس کے پاؤڈر کو شہد کے ساتھ استعمال کریں یہ خون کو بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

نظامِ ہضم:
کھانوں میں اعتدال نہ رکھیں تو پیٹ اور ہاضمے کے مسائل ہوجاتے ہیں اور آملہ کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے پیٹ بھی صاف ہوجائے گا اور اضافی فضلہ بھی خارخ ہونے میں مدد ملتی ہے۔

دل اور کینسر کے مرض میں مفید:
آملہ دل کی بیماریوں اور کینسر کے لیئے مفید ہے اس کا پاؤڈر روزانہ استعمال کریں اور صحت بخش زندگی پائیں۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6463 Views   |   18 Aug 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آملہ پاؤڈر کےبے شمار فوائد جانیں اور ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔۔ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آملہ پاؤڈر کےبے شمار فوائد جانیں اور ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔۔) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.