سزا دینے کے بجائے معاف کردیا ۔۔ جوان بیٹے کی موت کو معاف کرنے والے باپ کو اللہ نے کیسے اپنے انعام سے نوازہ

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو بدلا لیتے ہیں اور دوسرے وہ جو معاف کر دیتے ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ کو معاف کرنے والے پسند ہیں۔ معاف کردینا بے شک ایک نیک عمل ہے اور اسکا اجر بھی اتنا ہی بڑا ہے لیکن، ہر انسان میں اتنا ظرف نہیں ہوتا کہ وہ ہر کسی کو معاف کردے۔

کہتے ہیں جو اللہ کے بندوں کو معاف کر دیتا ہے اللہ ان کو معاف کر دیتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ شام کے دارالحکومت دمشق کا ہے جہاں پر ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور سے غلطی سے ایکسیڈنٹ میں ایک نوجوان لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ وہ لڑکا اس وقت میڈیکل کا طالب علم تھا-

ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں اس ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دوسری جانب لڑکے کے والدین کے لیے بھی یہ صدمہ کسی سانحہ سے کم نہ تھا۔ جوان بیٹے کی موت نے ان کو توڑ کر رکھ دیا تھا ۔

لڑکے کا باپ خود بھی ایک جج تھا، اس وجہ سے امید کی جا رہی تھی کہ غریب ٹیکسی ڈرائیور کو اس ناگہانی جرم کے بدلے میں سخت سے سخت سزا مل سکتی ہے جس نے ٹیکسی ڈرائیور کے لواحقین کو بہت پریشان کر رکھا تھا-

وہ مدد کے لیے دمشق کے اہم ترین عالم شیخ محمد عواد کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے اور ٹیکسی ڈرائیور کا اس معاملے میں کوئی قصور نہ تھا۔ شیخ محمد عواد جن کو دمشق کے منبر کا شیر کہا جاتا تھا اور ان کا احترام شام کے تمام مکتبہ فکر کے لوگ کرتے تھے انہوں نے ٹیکسی ڈرائيور کے لواحقین کی یہ درخواست سن کر دوسرے علما کے ہمراہ اس لڑکے کے والد کے گھر گئے اور ان سے درخواست کی کہ اس ٹیکسی ڈرائیورکو معاف کردیں-

معافی کے بدلے میں اگر ان کو ہرجانے میں کسی قسم کی رقم چاہیے تو اس کی ادائیگی کے لیے بھی شیخ محمد عواد اپنے طور پر کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے جواب میں اس لڑکے کے والد نے کہا کہ چونکہ شیخ محمد عواد ان کے گھر آگئے ہیں اس وجہ سے وہ ان کا حکم نہیں ٹال سکتے ہیں-

اور وہ ٹیکسی ڈرائیور کو اپنے بیٹے کا خون اللہ کے لیے معاف کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں انہیں ایک پیسہ بھی نہیں چاہیے ہے لڑکے کے والد نے شیخ محمد عواد کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ اگلے دن صبح ہی کورٹ جا کر کیس واپس لے لیں گے اور اس ٹیکسی ڈرائیور کو معاف کر کے آزاد کروا لیں گے-

بیٹے کے غم نے اس کے والد کو اتنا پریشان کر دیا کہ بیٹے کی موت کے غم میں کچھ سال بعد ہی ان کو فالج کا اٹیک ہوا اور وہ بستر سے جا لگے ان کے گھر والوں نے ان کی اس تکلیف کو دیکھتے ہوئے ان کو اسی حالت میں اللہ کے گھر لے جانے کا ارادہ کیا تاکہ خانہ کعبہ جا کر وہ آخری دفعہ وہاں کا دیدار کر سکیں اور ان کی حالت میں کچھ بہتری آسکے-

ان کو اسٹریچر پر لٹا کر خانہ کعبہ کا طواف کروایا گیا اس دوران لڑکے کے والد نے روتے ہوئے اللہ تعالی سے درخواست کی کہ شیخ عواد میرے گھر آئے اور انہوں نے مجھ سے اس آدمی کو معاف کرنے کی درخواست کی وہ میرے گھر آئے تھے میں نے ان کو خالی ہاتھ نہیں لوٹایا اور ان کے اپنے گھر آنے پر میں نے اپنے بیٹے کو معاف کر دیا-

آج میں آپکے گھر آیا ہوں اور مفلوج ہوں اب آپ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ مجھے خالی ہاتھ نہیں لوٹائیں گے اور پھر دیکھنے والوں نے دیکھا کہ ابھی ان کا طواف ختم نہیں ہوا تھا کہ اللہ نے ان کے مفلوج جسم میں جان ڈال دی-

یہ واقعہ ایک سچا واقعہ ہے اور اس کو دیکھنے والوں نے یہ معجزہ دیکھا کہ جس طرح اس لڑکے کے باپ نے اللہ کے لیے اس ٹیکسی ڈرائیور کو معاف کیا تھا اسی طرح اللہ نے بھی اس کے باپ کو اپنے گھر کے طواف کے دوران شفا بخشی اور اس کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا-

Saza Ki Bajaye Muaf Kar Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saza Ki Bajaye Muaf Kar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saza Ki Bajaye Muaf Kar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2328 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

سزا دینے کے بجائے معاف کردیا ۔۔ جوان بیٹے کی موت کو معاف کرنے والے باپ کو اللہ نے کیسے اپنے انعام سے نوازہ

سزا دینے کے بجائے معاف کردیا ۔۔ جوان بیٹے کی موت کو معاف کرنے والے باپ کو اللہ نے کیسے اپنے انعام سے نوازہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سزا دینے کے بجائے معاف کردیا ۔۔ جوان بیٹے کی موت کو معاف کرنے والے باپ کو اللہ نے کیسے اپنے انعام سے نوازہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔