بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس پڑ گئے ۔۔ اگر آپ بھی جلد کے ان نشانوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو یہ طریقے اپنائیں اور جلد کی خوبصورتی بڑھائیں

بچے کی پیدائش کے بعد خواتین میں بہت سی جسمانی تبدیلیاں آتی ہیں جن میں سے ایک سب سے بڑی مشکل خواتین کے لئے اسٹریچ مارکس کو ختم کرنا ہوتا ہے مگر اب یہ مشکل ہو گی آسان کیونکہ ہم لائے ہیں خواتین کے لئے ایک ایسی ٹپ جس سے آپ کی یہ مشکل ہو جائے گی آسان۔

حمل کے دوران جلد کا کھچنا اور ڈیلیوری کے بعد اسٹریچ مارکس اور ڈھیلی جلد ایک عام مسئلہ ہے جس کے لئے اگر تھوڑا سا خیال اچھی ڈائیٹ اور جلد کا مسلسل خیال رکھنے سے یہ مسئلہ با آسانی دور ہو سکتا ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس دور کرنے کے طریقے

ایلوویرا:

سٹریچ کے نشانات دور کرنے کے لیے ایلوویرا کے پتّے سے جیل نکال لیں اور اس جیل کو سٹریچ کے نشانات پر اچھی طرح مساج کر کے 20 سے 40 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد دھو دیں۔ ایلوویرا جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے اور اس پر پڑنے والے کھنچاؤ کے نشانات کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتا ہے، آپ ایلوویرا کے اس جیل میں ناریل کا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے اس کی افادیت میں اور اضافہ ہو جائے گا۔

آلو:

آلو ایک قدرتی بلیچ ہے اور یہ جلد پر پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک آلو لیکر اسے پیس لیں اور اسکا جُوس نکال کر سٹریچ کے نشانات پر چھلکے کے ساتھ اچھی طرح ملیں اور پھر 30 منٹ بعد پانی سے دھو لیں یا نہا لیں اور یہ عمل روزانہ دہراتے رہیں بہت جلد اس کے بہتر نتائج آپ کو دیکھائی دینا شروع ہو جائیں گے۔

کھیرا:

کھیرے اور لیموں کا ڈیٹاکس واٹر بنا کر روزانہ پابندی سے اسے استعمال کریں اس سے جلد اچھی ہوگی اور بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے جلد کے مسائل دور ہوں گے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   856 Views   |   17 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس پڑ گئے ۔۔ اگر آپ بھی جلد کے ان نشانوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو یہ طریقے اپنائیں اور جلد کی خوبصورتی بڑھائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس پڑ گئے ۔۔ اگر آپ بھی جلد کے ان نشانوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو یہ طریقے اپنائیں اور جلد کی خوبصورتی بڑھائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.