Maya Ali Talks About Her Marriage Plans
پاکستان کی مشہور اداکارہ مایا علی نے اپنی سنگل ہونے کی وجہ پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں ایک رمضان اسپیشل شو میں، جہاں وہ اپنے کزنز کے ساتھ موجود تھیں، میزبان نے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا۔
مایا علی نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتی ہیں کہ وہ شادی کرلیں، اور ہر نماز میں اس کی دعائیں کرتی ہیں، لیکن مایا نے یہ بھی کہا کہ بڑے لوگوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ صرف اس وجہ سے شادی نہیں کر سکتیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ، "شادی کا صحیح وقت اور صحیح شخص تب زندگی میں آتا ہے جب ہم اس کی توقع بھی نہیں کرتے۔ ہم مذہب کی بات کرتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں، تو پھر ہمیں یہ کیوں نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہر انسان کے لیے شادی کا وقت مخصوص ہے، اور وہ وقت آ کر ہی آتا ہے۔"
مایا نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بھائی کی شادی کے بعد ان سے بار بار یہی سوال کیا گیا تھا کہ "جب بھائی کی شادی ہوگئی تو تمہاری کیوں نہیں ہوئی؟" اور وہ اس سوال سے حیران رہ گئیں کہ لوگ شادی کو اتنا معمولی کیوں سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کا وقت طے ہے، اور جب بھی صحیح انسان ملے گا، وہ شادی کرلیں گی۔
شو کے دوران، مایا علی نے اپنی شادی کی پسند کا بھی ذکر کیا، "میں ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کی قدر کرے، اور مجھے ایک عورت کی حیثیت سے وہ عزت دے جس کی میں حق دار ہوں۔"
آپ کو کیا لگتا ہے؟ کیا آپ مایا علی کی اس بات سے متفق ہیں؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maya Ali Talks About Her Marriage Plans and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maya Ali Talks About Her Marriage Plans to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.