ندا یاسر نے اتنے کم وقت میں کس طرح اپنی اسکن کا رنگ تبدیل کیا؟ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتا دیا

ندا یاسر نے اتنے کم وقت کیسے اپنے چہرے کا رنگ تبدیل کرلیا؟ اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتا دیا
شوبز کی دنیا کی معروف اداکار و میزبان ندا یاسر ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔ ندا یاسر کو لوگ دیکھنے اور سننے کا بہت شوق رکھتے ہیں۔
وہ گزشتہ کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں جس میں وہ شادی بیاہ، ساس بہو کے گھریلو موضوعات، فیشن، اسکن (جلد) سے متعلق سیگمنٹس کور کرتی رہتی ہیں جنہیں پاکستانی خواتین نہایت دلچسپی کے ساتھ دیکھنا پسند کرتی ہیں۔
لیکن اب کی بار ندا یاسر نے اپنی جِلد کا خاص خیال رکھنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ایک پروگرام میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح اپنی اسکن کا خیال رکھتی ہیں۔

ندا یاسر نے کم وقت میں فیشن کے لحاظ سے خود کو بہت زیادہ تبدیل کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ندا یاسر پر جلد کو سفید کرنے کا علاج کروانے کا الزام بھی لگایا کیونکہ ندا میں گزشتہ برسوں میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے اپنے لباس، بالوں اور میک اپ کے انداز کو تبدیل کیا ہے اور وہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

ایک حالیہ پروگرام کے دوران ندا یاسر نے اینکر سے پوچھا کہ آپ نے مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھا کہ آپ گوری کیسے ہوئیں جس پر اینکر نے کہا کہ نہیں میں ایسا کہا نہیں بلکہ کہیں پڑھا تھا کہ آپ کا اسکن کٹ ٹون بدل گیا ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میں اب بھی سانولی ہی ہوں اور کبھی کبھار میک اپ کا کمال بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا میری وہ وائرل ہونے والی پرانی تصویر یونیورسٹی کے زمانے کی ہے جب میں بس سے سفر کرتی تھی، سن بلاک نہیں لگاتی تھی، منہ بھی نہیں دھوتے تھے لیکن اب نئی تصاویر میں منہ بہت اچھی طرح دھوتی ہوں، سن بلاک لگاتی ہوں اور اپنی جلد کا بہت خیال بھی رکھتی ہوں۔

میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ آجکل خواتین و مرد اور شوبز اداکار اپنی اسکن کو سنوارنے کے لیے وائٹننگ انجیکشن لگواتے ہیں جس پر ندا نے بتایا کہ میں گلوٹاتھیون پیتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ گلوٹاتھیون (Glutathione) کے شاٹس پیتی ہوں۔ گلوٹاتھیون آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا باقاعدہ کورس کرتی ہوں۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1864 Views   |   12 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ندا یاسر نے اتنے کم وقت میں کس طرح اپنی اسکن کا رنگ تبدیل کیا؟ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتا دیا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ندا یاسر نے اتنے کم وقت میں کس طرح اپنی اسکن کا رنگ تبدیل کیا؟ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتا دیا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.