بال جھڑ گئے ہیں؟ مہنگے ترین علاج پی آر پی کی ضرورت نہیں اداکارہ قدرتی طریقے سے گنج پن کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے

گذشتہ دنوں مشہور اداکارہ امر خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ڈراموں میں مستقل ہئیر اسٹائلنگ ،آئرن اور بلو ڈرائی وغیرہ کرنے سے ان کے بال کافی خراب ہو گئے تھے ،اس کے علاوہ ان کو کرونا بھی ہوگیا تھا۔جس کی وجہ سے ان کے بال بہت زیادہ گر رہے تھے اور معمول سے زیادہ ٹوٹ رہے تھے ۔ جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان تھیں اور ان سب باتوں سے آپ اپنے اندر اعتماد کی کمی محسوس کرتے ہیں ، اس کے علاوہ بہت سے مردوں کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ مختلف جیل ،سیرم یا مختلف غیر معیاری پروڈکٹ استعمال کرنے سے بال بے تحاشا ٹوٹتے ہیں اور ان کا سر بالوں سے خالی ہو جاتا ہے ،جس کے لئے ان کو بعض اوقات پی آر پی بھی کروانا پڑتا ہے۔ ( پی آر پی علاج ایک مرحلہ وار عمل ہے جس میں تین مرحلوں میں علاج ہوتا ہے ، اس میں آپ کے خون میں پائے جانے والےپلیٹلیٹس سے بھرپورپلازما کو سر میں قدرتی بالوں کی نشونما کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پی آر پی تھیراپی کو عشروں سے پٹھوں،وغیرہ اور زخموں کی شفایابی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اور اس کا استعمال ایلو پیشیا کے مریضوں کو مطمئن کرنے کا باعث بنتا ہے)۔ ایسے میں کیا ایسا کیا جائے کہ بغیر کسی پیچیدہ عمل کے یہ مسئلہ حل ہوجائے ۔تو ایسے میں امر خان نے بتایا کہ انہوں نے مشہور کمپنی کا آرگینک آئل ،شیمپو، اور سیرم وغیرہ استعمال کیا چونکہ یہ آرگینک تھا اس لئے اس کے کوئی سائڈ ایفیکٹس نہیں تھے اور اس نے میرے بالوں کا گرنا، ٹوٹنا، اور ان کی خشکی ختم کر کے ان کو دوبارہ سے خوبصورت بنا دیا۔ امر خان کا کہنا تھا کہ بالوں کے لئے آرگینک چیزوں کا استعمال سب سے بہتر رہتا ہے یہ آپ کے بالوں کی نشونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ان کو نقصان پنچائے بغیر ان کو دوبارہ سے اگاتا بھی ہے اور اس سے بال گھنے بھی ہوتے ہیں اور ان کا روکھا پن اور خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ ایسے ہی ایک مارننگ شو میں اداکارہ یشمہ گل نے بتایا کہ ڈراموں میں مختلف اسٹائلز بنا بنا کر ہمارے بالوں کا حشر خراب ہو جاتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ان کے سر پر باقاعدہ دو جگہ سے بال اڑ گئے تھے اور جگہ خالی ہو گئی تھی۔ تو انہوں نے بھی اس کے لئے آرگینک تیل جو کہ 28 تیلوں کا مجموعہ تھا وہ اور آرگینک شیمپواستعمال کیا ۔جس کے بعد ان کے بال پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہم بالوں کے گنج پن کو کم کرنے کے لئے کچھ دیسی نسخے بھی دے رہے ہیں ،جن سے بالوں کا گرنا روکا جا سکتا ہے۔ بالوں کی حفاظت، خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے نہانے سے پہلے بالوں میں سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سرسوں کے تیل کی اچھی طرح مالش کر لیں اور صبح اٹھ کر بال شیمپو کرلیں ۔ یا پھر دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر کے لیے بھگو دیں اورصبح اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد ریٹھا اور سیکا کائی کے پانی سے سر دھو لیں۔ ٹھنڈے پانی سے بال دھونے کے بعد 5 سے 10منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج کریں یہ گنجے پن کا بہترین حل ہے۔اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھولیں۔ سر کی خشکی دور کرنے کے لیےمہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں ۔ایک گھنٹے بعد سر دھو لینے سے خشکی سے نجات مل جائے گی۔

Ganj Pan Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ganj Pan Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganj Pan Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5633 Views   |   01 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال جھڑ گئے ہیں؟ مہنگے ترین علاج پی آر پی کی ضرورت نہیں اداکارہ قدرتی طریقے سے گنج پن کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے

بال جھڑ گئے ہیں؟ مہنگے ترین علاج پی آر پی کی ضرورت نہیں اداکارہ قدرتی طریقے سے گنج پن کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال جھڑ گئے ہیں؟ مہنگے ترین علاج پی آر پی کی ضرورت نہیں اداکارہ قدرتی طریقے سے گنج پن کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔