سادی کچھوری تو آپ سب نے ہی کھائی ہوگی کبھی بازار سے منگوا کر تو کبھی گھر میں بنا کر، لیکن آج ہم آپ کو بنانا سِکھا رہے ہیں چنے اور اُرڈ کی دال سے بنی مزیدار کچھوری اور ترکاری۔ جو آپ نے پہلے نہیں کھائی ہوگی اور یہ آپ با آسانی گھر میں بنا سکتی ہیں۔
کچھوری کا مصالحہ بنانے کیلیئے:
۔ چنے کی دال 50 گرام (3 گھنٹے بھگو کر رکھ لیں)
۔ اُرڈ کی دال 50 گرام (1 گھنٹا بھگو کر)
۔ ہری مرچ 3 عدد، ½ چمچ زیرہ، ادرک لہسن اور نمک حسبِ ذائقہ
۔ ان تمام چیزوں کو مکسچر گرینڈر میں پیس کر ایک طرف رکھ دیں، اور بلکل باریک نہیں پیسنا نہ ہی پانی ڈالنا ہے
۔ اب ایک پین (برتن) میں 1 کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل ڈال کر گرم کرلیں، اب ½ چمچ (زیرہ، اجوائن اور ہینگ) شامل کر کے ہلائیں اور پھر دال کا مکسچر ڈال کے دھیمی آنچ پر بھون لیں
۔ اب ½ چمچ ہلدی، 1 چمچ کشمیری مرچ اور ثابت دھنیا اور کالی مرچ کُوٹ کر ڈال دیں، 1 منٹ بھوننے کے بعد اس میں چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا شامل کریں اور اچھے سے ہلا کر چولہے سے اتار دیں
کچھوری بنانے کیلیئے:
۔ 1 کپ آٹے میں ½ کپ سوجی، 2 چمچ گرم تیل، اجوائن اور نمک ڈال کر آٹا گوندھ لیں اور اسے تھوڑی دیر ڈھاک کے رکھ دیں
۔ اب اس آٹے کے پیڑے بنا کر اس میں دال کا جو مصالحہ بنایا تھا وہ بھر دیں اور ہاتھوں سے کچھوری کی شکل دے دیں
ترکاری بنانے اور مزید اسٹیپ کو اچھے سے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Channy Ki Daal Ki Kachori and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Channy Ki Daal Ki Kachori to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
چنے کی دال سے بنی کچھوری بنانے کی آسان ریسیپی ۔۔ دیکھئیے مزیدار کچھوری اور ترکاری کیسے بناتے ہیں، جو آپ نے پہلے نہیں کھائی ہوگی
چنے کی دال سے بنی کچھوری بنانے کی آسان ریسیپی ۔۔ دیکھئیے مزیدار کچھوری اور ترکاری کیسے بناتے ہیں، جو آپ نے پہلے نہیں کھائی ہوگی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چنے کی دال سے بنی کچھوری بنانے کی آسان ریسیپی ۔۔ دیکھئیے مزیدار کچھوری اور ترکاری کیسے بناتے ہیں، جو آپ نے پہلے نہیں کھائی ہوگی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔