کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں اور سینے میں جلن شروع ہوجاتی ہے ۔۔ اس کے لیے کچن میں موجود ان مصالحوں سے فوری آرام پائیں

تیزابیت اور گیس کا گھریلو علاج:

کھانے کی غلط عادات یا زیادہ کھانے کی عادت کی وجہ سے ہمارا نظام انہضام بہت متاثر ہوتا ہے۔ تیزابیت کا مسئلہ خراب ہاضمہ کی وجہ سے شروع ہوتا ہے۔ آج کل بہت سے لوگوں کو تیزابیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ مسئلہ سنگین نہیں ہے لیکن اس مسئلہ میں گلے سے لے کر سینے تک جلن ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان بعض اوقات بے چین رہتا ہے۔ اس کے علاوہ تیزابیت کی وجہ سے متلی اور قے کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔ تیزابیت کی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جیسے میٹابولزم کا کمزور ہونا، تیل اور مصالحوں کا زیادہ استعمال، خالی پیٹ چائے اور کافی پینا وغیرہ۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ تیزابیت کے مسئلے سے نجات پا سکتے ہیں۔

ایلوویرا کا جوس:

آپ تیزابیت سے نجات کے لیے ایلو ویرا کا جوس پی سکتے ہیں۔ یہ معدے کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات تیزابیت کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ گھر پر ایلو ویرا کا جوس بنا کر پی سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایلوویرا کے پتے کو کاٹ کر اس میں سے جیل نکال کر پانی میں ملا دیں۔ اسے پانی میں اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو پی لیں۔

ادرک :

آپ تیزابیت سے نجات کے لیے ادرک کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے ادویاتی خواص کئی مسائل سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔ ادرک کو گیس کے مسئلے میں بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ آپ ادرک کو گرم پانی میں ابال کر یا گرم پانی میں شہد ملا کر پی سکتے ہیں۔

دار چینی:

آپ تیزابیت سے نجات کے لیے دار چینی کھا سکتے ہیں۔ دار چینی کو گرم پانی میں ڈالیں۔ پھر اس پانی میں تھوڑا سا شہد ملا دیں۔ اسے قہوے کی طرح پی لیں۔ تیزابیت کے مسئلے سے آپ کو کافی آرام ملے گا۔

تلسی کے پتے/ بیزل کے پتے:

تلسی کے پتوں میں بھی بہت سی دواؤں کی خصوصیات ہیں۔ نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات دلانے کے علاوہ تیزابیت کے مسئلے میں بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ تلسی کے پتوں کو پانی میں ابالیں۔ اس کے بعد پتوں کا پانی چھان لیں۔ آپ پانی پی سکتے ہیں۔ تیزابیت کے مسئلے میں کافی آرام ملے گا۔

سیب کا سرکہ:

سیب کا سرکہ یہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ایک گلاس پانی میں دو چمچ ایپل سائڈر سرکہ ملا کر پی لیں۔ اس پانی کو پینے سے معدہ بھی صاف ہوگا اور گیس کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

لیموں:

آپ تیزابیت سے نجات کے لیے لیموں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ تیزابیت کے مسئلے میں بھی اسے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ آپ لیمونیڈ میں بیکنگ سوڈا ملا دیں۔ دونوں چیزوں کو ملا کر پانی پی لیں۔ اس سے تیزابیت سے کافی آرام ملے گا۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1449 Views   |   08 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں اور سینے میں جلن شروع ہوجاتی ہے ۔۔ اس کے لیے کچن میں موجود ان مصالحوں سے فوری آرام پائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں اور سینے میں جلن شروع ہوجاتی ہے ۔۔ اس کے لیے کچن میں موجود ان مصالحوں سے فوری آرام پائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.