طب نبوی ﷺ میں سرمہ لگانے کا طریقہ اور فوائد نیز جانیں آنکھوں کی صحت کے لیے کونسا سُرمہ زیادہ بہتر ہے

سُرمہ (stibium) لگانا سنّت نبوی ہے ۔یہ ایک سیاہ رنگ کا چمکدار پتّھر ہوتا ہے۔جسے باریک سفوف کی صورت میں پیس کر سُرمہ بنایا جاتا ہے۔حکماء اس میں شہد یا کستوری یا کو ئی اور خاص جڑی بوٹی ملا کر اس کو اور سُود مند بناتے ہیں۔

دورِ نبوی سے پہلے بھی سُرمے کا استعمال بطور آنکھوں کی خوبصورتی کے طور پر کیا جاتا تھا۔ لیکن حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی روشنی یعنی طبّ نبوی سے اس کی افادیت کا علم ہوا۔جس کا اندازہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان احادیث مبارکہ سے لگا سکتے ہیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! تمہارے سُرموں میں بہترین سُرمہ اثمد ہے ۔ جو بصارت کو جلا بخشتا ہے اور پلکوں کے بالوں کو بھاری کرتا ہے (سنن ابنِ ماجہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اثمد کا مروح سُرمہ (stibium) رات سوتے وقت استعمال کیا جائے ۔( ابو داؤد)

اثمد سیاہ سُرمہ کا ایک چمکدار پتّھر ہوتا ہے۔ اثمد کی اعلیٰ قسم وہ ہے جو بہت جلد باریک سفوف کی صورت میں جلد پِس جائے۔اوراس میں چمک ہو اور یہ صاف ستھرا ہو یعنی یہ دُھول مٹی وغیرہ سے پاک ہو۔

احادیثِ مبارکہ سے سرمے کی افا دیت اور اس کے استعمال کے طریقوں کا بھی پتہ چلتا ہے کہ اسے کتنا اور کیسے استعمال کیا جائے۔

حضرت امام احمدبن حنبل ؒکے مطا بق ہر آنکھ میں تین تین سلائیاں لگانا سنّت ہے۔
حضرت عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سُرمہ دانی تھی ۔ جس میں سے وہ ہر آنکھ میں تین مرتبہ لگایا کرتے تھے۔

اور ایک حدیث میں اس طرح بھی بیان ہوا ہے کہ
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سُرمہ لگاتے تھے دائیں آنکھ میں تین سلائیاں لگاتے۔ اس کی ترکیب یہ تھی کہ دائیں سے شروع کرتے اور اسی پر ختم کرتے اس طرح بائیں میں دو سلائیاں پڑتیں ۔ ( ترمزی)

سُرمہ آنکھوں کے پٹھے مضبوط کرتا ہے میل کچیل صاف کرتا ہے ۔ اور آنکھوں کو سُکون اور بصارت کو تیز کرتا ہے۔
نزلے یا زُکام کی صورت میں اگر سُرمہ لگایا جا ئے تو یہ آنکھوں سے نکلنے والے پانی کو بھی روک دیتا ہے۔
اگر سُرمہ صاف نہ ہویعنی سُرمہ (stibium) کو ٹنے سے پہلے اس کی مکمل صفا ئی نہ کی گئی ہو اور اُس میں پتھر ،کنکر اورگردو غبار شامل ہو یا اس میں ایسی مُضر جڑی بوٹی شامل کردی گئی ہو جو آنکھو ں کے لیئے تکلیف کا با عث ہو ںتو ایساسُرمہ آنکھوں کے لیئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔

اسی لیئے قدیم زمانے سے سُرمے کو اس طرح تیّار کیا جاتا ہے۔پہلے سرمے کے کو پتّھر کو آگ پہ تپا کر سُرخ کیا جاتا ہے ۔ پھر کئی دن بارش کے پانی یا سادے پانی میں بھگو کر رکّھا جاتا ہے۔پھر خشک کر کے صفائی سے باریک کوٹا جاتا ہے۔اور اُس کی تیّاری میں پوری صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جاتا ہے ۔لیکن دورِ جدید میں اب سُرمہ کو نت نئے طریقوں سے بھی تیّار کیا جاتا ہے۔

طبّ نبوی سے جب سُرمے کی افادیت ثابت ہوئی تو مسلمان چودہ سو سال سے سرمہ استعمال کر رہے ہیں جس سے اُن کو فائدہ ہی پہنچا ہے۔ کیونکہ بے شک سرمہ آ نکھوں کے لیئے مفید ثابت ہوا ہے۔سُرمہ آنکھوں سے میل کچیل کو صاف کرتا ہے ۔ آنکھوں کو دوسری بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ سُرمہ (stibium) استعمال کرنے والوں کی بینائی بڑھا پے تک سلامت رہی ہے۔
بشکریہ: طب و حکمت

Surma Lagane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Surma Lagane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Surma Lagane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7438 Views   |   09 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

طب نبوی ﷺ میں سرمہ لگانے کا طریقہ اور فوائد نیز جانیں آنکھوں کی صحت کے لیے کونسا سُرمہ زیادہ بہتر ہے

طب نبوی ﷺ میں سرمہ لگانے کا طریقہ اور فوائد نیز جانیں آنکھوں کی صحت کے لیے کونسا سُرمہ زیادہ بہتر ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طب نبوی ﷺ میں سرمہ لگانے کا طریقہ اور فوائد نیز جانیں آنکھوں کی صحت کے لیے کونسا سُرمہ زیادہ بہتر ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔