آج کل بالوں کا گرنا جھڑنا یا خراب ہونا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے اور ہر دوسرہ شخص اس پریشانی میں مبتلہ ہے کہ بالوں کو دوبارہ صحیح کیسے کیا جائے. اکثر مہنگے شیمپو, کنڈيشنرز اور مختلف جڑی بوٹیوں سے بنے ہوئے تیل اس وقت تک ہی فائدہ پہنچاتے ہیں جب تک کہ ان کا استعمال جاری رکھا جائے اور بعض اوقات مستقل استعمال سے بھی ان کا فائدہ کم ہو جاتا ہے۔
تو آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے والے وہ طریقے بتائيں گے جن کو اپنی روزمرہ کی عادت میں شامل کرنے سے نہ صرف بال تیزی سے لمبے ہوں گے بلکہ اس سے ان کی نمو میں روز بروز اضافہ ہو گا۔
سر کو نچلی جانب لٹکانا
اگر آپ دن بھر میں صرف چند منٹ تک سر کو نیچے کی طرف لٹکائيں تو اس سے بالوں کی جڑوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مضبوط ہوتے ہیں۔
شیمپو میں نمک
گھر میں استعمال ہونے والے نمک کے 2 سے 3 چمچ شیمپو میں شامل کر لیں اور اسی سے روزانہ بال دھوئيں, کیونکہ نمک میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں میں دو منہ بننے سے روکتا ہے اور اس کی جڑوں کو مضبوط کر کے ان کو گرنے سے بھی بچاتا ہے
بالوں میں کنگھی کرنا
رات کا وقت بالوں کی نمو کا سب سے آئيڈیل وقت ہوتا ہے اس وجہ سے اس وقت کنگھی کرنے سے نہ صرف بال سلجھ جاتے ہیں بلکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے اور سر پر موجود تیل بھی پھیل کر تمام بالوں میں یکساں تقسیم ہو جاتا ہے جس سے ان کی نمو میں بہتری آتی ہے.
بالوں کو سورج سے بچانا
سورج کی روشنی اور شعاعوں میں وٹامن ڈی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور زيادہ دیر تک سورج کی روشنی کا سامنا کرنے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور اپنی رنگت کھو بیٹھتے ہیں. اس صورت میں بالوں کو ڈھک کر رکھنے سے بھی ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور سورج سے نکلنے والی خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
سوتی کپڑے کا غلاف استعمال نہ کریں:
جو لوگ سوتے ہوئے سوتی کپڑے کے غلاف کا استعمال کرتے ہیں وہ جان لیں کہ سوتی غلاف بالوں کی قدرتی نمی کو نہ صرف جذب کر لیتے ہیں بلکہ ان کی سخت سطح بالوں کے ٹوٹنے کا سبب بھی بن جاتی ہے. اسکے برعکس ریشمی کپڑے کا غلاف نہ صرف بالوں کی قدرتی نمی برقرار رکھتا ہے بلکہ اس کی نرم سطح بالوں کو ٹوٹنے سے بھی روکتی ہے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Shampoo Mein Namak Mila Kr Istemal Karne Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shampoo Mein Namak Mila Kr Istemal Karne Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.