خون کی شریانوں کوصاف کرنے والی10عام غذائیں جو رکھیں آپ کے دل کو جواں

جسم میں خون کی روانی بہت ضروری ہے کیونکہ جس جگہ خون جسم میں نہ پہنچے وہاں آکسیجن اور گیسز اپنی جگہ بنا لیتی ہیں اور وہ حصہ یا تو پھول جاتا ہے یا پھرسنسناہٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔
جس کی وجہ سے بعض اوقات آپ معذوری سے بھی دوچار ہوجاتے ہیں۔ فالج بھی خون کی مکمل روانی نہ ہونے کی وجہ سے اچانک ہوجاتا ہے اور ہارٹ اٹیک وغیرہ بھی۔ اس لئے ان تمام بڑے خطرناک مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ بھی اپنی شریانوں کی حفاظت کریں ان کوبھی صاف ستھرا رکھیں کیونکہ یہ آپ کے دل سے خون کو باقی جسم میں پہنچانے کے لئے ذمہ دار ہیں لہذا انہیں مضبوط اور لچکدار رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔
شریانوں میں اگر کہیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا بندش ہوجائے تو یہ بہت خطرناک ہوسکتی ہیں کیونکہ اس سے بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح بھی بڑھ سکتی ہےاور دل کی پریشانیوں کا خطرہ ہوجاتا ہے کیونکہ ہمارےجسم میں اتنا خون بہتا نہیں ہے۔ دل کی بیماری دراصل دنیا بھر میں موت کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک ہے ، جو شریانوں سے خون کو مناسب طریقے سے بہنے سے روکتی ہے۔
اسلئے ان تمام جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لئے قدرت کے بنائے ان کھانوں کو استعمال کریں اور اپنی صحت کا خود ہی خیال کرلیں تاکہ آپ کو مہنگی دواؤں کا استعمال نہ کرنا پڑے۔

غذائیں:

1. مچھلی:
مچھلی میں بڑی مقدار پروٹین کی ہوتی ہے مگر اہم اوومیگا تھری فیٹی ایسڈ ز بھی پائے جاتے ہیں جو خون کی شریانوں میں موجود آکسیجن یا دیگر فالتو ذرات کو خارج کرنے میں مدد یتے ہیں۔ اور اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ بڑی مچھلیوں کا استعمال کریں۔

2. ادرک:
ادرک ہماری شریانوں کو صاف کرنے میں بہت مفید ہے ۔ اس جڑ کی میں اینٹی آکسیڈیٹیو اور سوزش کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو شریانوں کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچاتی ہیں۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور یہاں تک کہ ٹرائگلیسیرائڈس کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

3. کافی:
اگر آپ کافی پسند کرتے ہیں تو پھر آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی چونکہ کافی کو شریانوں میں کسی بھی رکاوٹ دور کرنے میں ہمیشہ سے ہی موثر پایا گیا ہے۔

4. سبز چائے:
اگر آپ کافی پیتے نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں آپ سبز چائے پی لیں یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور بھی ہے اور آپ کے دل، خون، شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مفید بھی۔

5. دارچینی:
دار چینی آپ کے ٹرائگلیسرائڈز ، گلوکوز کے ساتھ ساتھ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بھی کم کرتی ہے ساتھ ہی اس کی تازگی شریانوں کو تازہ رکھتی ہے۔

6. ہلدی:
ہلدی سوزش آمیز مرکبات میں سےایک ہے جو آپ کی شریانوں کی دیواروں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتی ہے۔

7. دالیں:
پروٹین سے بھرپور دالیں شریانوں کو ہائی بلڈ پریشر سے ہونے والے نقصان سے بچاتی ہیں کیونکہ دالوں میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اس میں موجود منرلز جیسے کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشم بلڈ پریشر کی سطح معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

8. دہی:
دہی پروبائیوٹیکس ہے جو بلڈ پریشر اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد دیتی ہے جس سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

9. چاکلیٹ:
چاکلیٹ کوکا فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو ایسا نباتاتی مرکب ہے جو دل کو فائدہ پہنچاتا ہے ساتھ ہی اس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

10. انڈے:
انڈے خون میں فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں جو کہ شریانوں کی بندش روکتے ہیں اور امراض قلب کا خطرہ 11 فیصد تک کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

Khoon Ki Sharyano Ko Saaf Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khoon Ki Sharyano Ko Saaf Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khoon Ki Sharyano Ko Saaf Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11858 Views   |   30 Jun 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خون کی شریانوں کوصاف کرنے والی10عام غذائیں جو رکھیں آپ کے دل کو جواں

خون کی شریانوں کوصاف کرنے والی10عام غذائیں جو رکھیں آپ کے دل کو جواں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون کی شریانوں کوصاف کرنے والی10عام غذائیں جو رکھیں آپ کے دل کو جواں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔