بچے چھوٹے ہوں اور شوہر دوسری شادی کر لے ایک عورت کیلئے اس سے بڑا غم کوئی اور نہیں ہوتا ۔ اسی غم و پریشانی میں مبتلا سنی دیول نے اپنی والدہ کو دیکھا ہے کیونکہ 19 سال کی عمر میں سنی دیول کے والد دھرمیندر کی شادی پرکاش کور نامی عورت سے ہوئی پھر جیسے ہی ہیما مالنی نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں اس سے محبت ہو گئی۔
یہی نہیں ہیما مالنی کا بھی یہ کہنا ہے کہ میں بھی یہی چاہتی تھی کہ میرا ہونے والا شوہر جو بھی ہو وہ ان کے جیسا ہو کیونکہ یہ بہت خوبصورت تھے مگر مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ مستقبل میں یہی میرے جیون ساتھ ہوں گے۔
تو اسی طرح میرا میرے سوتیلے بیٹوں کت ساتھ بہت ہی اچھا تعلق ہے جب بھی مجھے ضرورت ہوتی ہے وہ وہاں اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میرے ساتھ زندگی کا سب سے بڑا حادثہ ہوا اور میں زخمی حالت میں بستر پر موجود تھی تو سنی دیول میرا حال پوچھنے آئے۔
یہی نہیں ڈاکٹر سے بھی پوچھا کہ انہیں صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا اور انہیں کھانے پینے میں کیا کیا غذائیں دیں جو ان کیلئے اس حالت میں اچھی ہوں۔ اس کے علاہو بھی ایک موقعے پر ان سے میڈیا پر سوال کیا گیا کہ اب سنی یول فلموں کے علاوہ ڈانس شوز اور مختلف قمس کے شوز میں بطور جج بھی کام کرنے لگے ہیں، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
تو وہ کہتی ہیں کہپ جب اور بہت سے اداکار یہ کام کرتے ہیں تو سنی دیول کیوں نہیں کر سکتا، بہت اچھی بات ہے کہ وہ یہ کر رہا ہے، لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ ان سب باتوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بے شک سنی دیول کی والدہ کا گھر توڑنے میں ہیما مالنی نے کسر نہیں چھوڑی مگر سنی دیول پھر بھی ان کی بہت عزت کرتے ہیں ۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بھارتی میڈیا پر یہ بات سننے کو ملتی ہے کہ ایک جگہ دھر میندر کی پہلی بیوی پرکاش کور نے یہ کہا تھا کہ جیسا ہیما نے میرے ساتھ کی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھے، انہیں کی وجہ سے ہم میاں بیوی کے تعلقات ٹھیک نہیں رہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hema Sotaily Bachon Ke Sath and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hema Sotaily Bachon Ke Sath to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.