انسان کی ٹھوڑی کی ساخت اس کے مزاج اور طبعیت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ جانیے

انسان کے چہرے اور جسم کی بناوٹ اس کے مزاج پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے- یہی وجہ ہے کہ چہرہ شناسی کے ماہرین انسانی مزاج کے بارے میں جو اندازے خہرہ دیکھ کر لگاتے ہیں اس کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔ انسان کے چہرے پر ٹھوڑی اس کے چہرے کی بنیادی بناوٹ کا ایک لازم جز ہے جس طرح اس کی اہمیت چہرے پر ہوتی ہے اسی طرح انسانی مزاج کے حوالے سے بھی ٹھوڑی بہت اہمیت رکھتی ہے- اس کی بناوٹ فطرت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے اس حوالے سے آج ہم آّپ کو بتائيں گے-

1: چوکور ٹھوڑی
اس ٹھوڑی کے حامل افراد بہت خوبصورت ہوتے ہیں وہ انتہائی مضبوط قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں- وہ صرف ظاہری خوبصورتی کے حامل نہیں ہوتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی فطرت بھی بہت خوبصورت ہوتی ہے وہ کامیاب ہونا جانتے ہیں-

2: نوکدار ٹھوڑی
ایسی ٹھوڑی کے حامل افراد افراد بہت سوشل ہوتے ہیں یہ فطرتاً بہت نرم طبیعت کے حامل ہوتے ہیں- یہ لوگ مزاج کے اعتبار سے بہت جذباتی اور حساس ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ کسی حد تک چالاک بھی ہوتے ہیں اور اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں-

3: گول ٹھوڑی
ایسے لوگ بہت قابل اعتماد ہوتے ہیں یہ لوگ بہت اچھے دوست شامل ہوتے ہیں ایسے لوگ دوستوں کی محفل کو انجوائے کرنے والے ہوتے ہیں- ایسے لوگوں کی محفل میں سب بیٹھنا پسند کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ دوسروں کی مدد کر کے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں ایسے لوگ بہت کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں-

4: آگے کی طرف نکلی ہوئی ٹھوڑی
ایسے لوگوں کا جبڑہ تھوڑا آگے کی طرف نکلا ہوا ہوتا ہے ایسے لوگ بہت پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ان کی شخصیت میں ایسی جاذبیت ہوتی ہے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بہت خود اعتماد ، محنتی ہوتے ہیں ان کی شخصیت اور انداز بہت زیادہ کشش رکھتا ہے جس کے سبب ان کے ارد گرد ہمیشہ چاہنے والوں کا ہجوم رہتا ہے-

5: لمبوتری ٹھوڑی
ایسے لوگ فنون لطیفہ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں- یہ لوگ یا تو خود آرٹسٹ ہوتے ہیں یا پھر فطرت کے چاہنے والے ہوتے ہیں- ان کو خوبصورتی اپنی جانب کھینچتی ہے ایسے لوگوں کے اندر تخلیقی صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہیں -یہ جس شعبے میں بھی ہوں اپنی قوت تخلیق کے ذریعے اس کو نیا رنگ دے دیتے ہیں-

6: پیچھے کی طرح دبی ہوئی تھوڑی
ایسے لوگ بہت خاموش مزاج کے حامل ہوتے ہیں تنہائی پسند ہونے کے سبب لوگوں کی محفلوں سے دور دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت نرم فطرت کے حامل ہوتے ہیں مگر دوسرے لوگوں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیتے ہیں-

Types Of Chin Shapes

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Types Of Chin Shapes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Types Of Chin Shapes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   18903 Views   |   04 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

انسان کی ٹھوڑی کی ساخت اس کے مزاج اور طبعیت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ جانیے

انسان کی ٹھوڑی کی ساخت اس کے مزاج اور طبعیت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انسان کی ٹھوڑی کی ساخت اس کے مزاج اور طبعیت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔