کیا آپ کو بھی اُنگلیاں چٹخانے کی عادت ہے؟ جانیں اس کے چند ایسے نقصانات جس کے بعد آپ ایسا کرنے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہر تھوڑی تھوڑی دیر میں اپنے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں چٹخاتے رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کرنا آپ کے لئے نقصان دہ ہے یا نہیں؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اُنگلیاں چٹخانے سے کیا ہوتا ہے اور اس کے کیا کیا نقصانات ہیں اور انگلیوں سے چٹخنے کی آواز کیوں آتی ہے، تو چلیں پھر اس تحریر کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ بھی کر سکیں اپنی معلومات میں اضافہ۔

کیا اُنگلیاں چٹخانا نقصان دہ عمل ہے؟

یہ ایک عام خیال ہے کہ انگلیوں کو چٹخانا انگلیوں کے جوڑوں کے لیے نقصان دہ عمل ہے اور یہ آپ کے قریب موجود لوگوں میں اُلجھن پیدا کرنے کا سبب بھی بنتا ہے، لیکن ایک حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔

جی ہاں! ہم ہمیشہ سے یہی سنتے آئے ہیں کہ انگلیاں نہیں چٹخانی چاہیئے اس سے ہماری انگلیوں کے جوڑ کمزور ہوتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم انگلیاں چٹخاتے ہیں تو اس سے آنے والی آواز عموماً جسم میں موجود مائع میں گیس بلبلوں کے پھٹنے کی ہوتی ہے ان آوازوں کی ایک اور وجہ ہمارے اکڑے ہوئے مسلز بھی ہوتے ہیں جو چٹخانے کے بعد آرام دہ حالت میں آ جاتے ہیں۔

اور یوں مسلز سے تناؤ یا دباؤ کم ہو جاتا ہے ماہرین کہتے ہیں کہ ہاتھوں کی انگلیاں چٹخانے میں کوئی ہرج نہیں اس سے ہاتھوں اور پیروں کے مسلز کو سکون اور آرام ملتا ہے کیونکہ وہ مستقل حرکت میں رہنے کی وجہ سے تھک جاتے ہیں۔

بہرحال یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اُنگلیاں چٹخانا اچھا عمل نہیں ہے اور ہمارے دین میں اس عمل سے منع کیا گیا ہے اس لئے اگر آپ دباؤ اور تناؤ ہی کم کرنا چاہتے ہیں اور تھکن دور کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کریں اور انگلیاں چٹخانے سے گریز کریں۔

Ungliyan Chatakhne Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ungliyan Chatakhne Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ungliyan Chatakhne Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5599 Views   |   13 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

کیا آپ کو بھی اُنگلیاں چٹخانے کی عادت ہے؟ جانیں اس کے چند ایسے نقصانات جس کے بعد آپ ایسا کرنے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے

کیا آپ کو بھی اُنگلیاں چٹخانے کی عادت ہے؟ جانیں اس کے چند ایسے نقصانات جس کے بعد آپ ایسا کرنے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو بھی اُنگلیاں چٹخانے کی عادت ہے؟ جانیں اس کے چند ایسے نقصانات جس کے بعد آپ ایسا کرنے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔