"کیمرہ ہمارے بالکل چہرے کے سامنے ہوتا ہے جب میں سنجیدہ ہوتی ہوں تو چہرہ صحیح لگتا ہے مگر جب ہنستی ہوں تو ڈبل چن نکل آتی ہے۔ مجھے پچھلی ٹریٹمینٹ سے فائدہ ہوا تھا اس لئے یہاں دوبارہ چلی آئی"
یہ کہنا ہے مشہور ٹی وی میزبان رابعہ انعم کا جو ایک شاندار سیلون بھی چلاتی ہیں۔ رابعہ اپنے چہرے اور وزن کے لیے کافی حساس ہیں اور کیوں نہ ہوں آخر کو وہ ٹی وی پر جو آتی ہیں۔ حال ہی میں رابعہ مشہور سیلیبریٹی اور جلدی امراض کی ماہر ڈاکٹر شائستہ لودھی کی کلینک گئیں جہاں ان کو اپنے چہرے کو اسمارٹ بنانے کے لئے ٹریٹمینٹ لینی تھی۔ تو آئیے جانتے ہیں رابعہ انعم نے کون سی ٹریٹمینٹ کروائی۔
کچھ لوگ جتنی بھی ڈائیٹنگ کرلیں چہرہ پتلا نہیں ہوتا
ٹریٹمینٹ کے دوران ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بتایا کہ اکثر لوگوں جتنی بھی ڈائیٹنگ کرلیں ان کا چہرہ پتلا نہیں ہوتا کیونکہ ان کے خاندان میں ہی چہرہ زرا بھاری ہوتا ہے وہ تصویر کھینچواتے ہوئے پیچھے ہٹ جاتے ہیں کیمرہ فیس نہیں کرپاتے ان کے لئے ڈاکٹر ہائی فو نامی ٹریٹمینٹ تجویز کرتے ہیں۔
اس ٹریٹمینٹ میں درد نہیں ہوتا
ہائی فو کا پورا نام ہے ہائی انٹینسیٹی فوکسڈ الٹراساؤنڈ۔ اس ٹریٹمینٹ میں چہرے کی لٹکی ہوئی جلد دوبارہ سے ٹائٹ کی جاتی ہے اس کے علاوہ اس ٹریٹمینٹ سے جلد سے جھریاں اور ڈبل چن کے مسائل بھی کم ہوجاتے ہیں۔ ہائی فو ٹریٹمینٹ کے مختلف سیشنز ہوتے ہیں اور یہ مشین کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ اس ٹریٹمینٹ میں مریض کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹریٹمینٹ کروانے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور معلومات حاصل کریں کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر مریض کو ہائی فو سوٹ کرے۔
ہائی فو ٹریٹمینٹ کی قیمت
مختلف کلینکس پر اس ٹریٹمینٹ کی قیمت الگ ہوتی ہے۔ عام طور پر ہائی فو سیشن 30 ہزار سے شروع ہوتے ہیں اور 80 ہزار یا اس سے زیادہ بھی جاسکتے ہیں۔