سورج مکھی کے بیجوں کو اکثر بچے چبا کر کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، جنہیں عام طور پر کالے بیج کہا جاتا ہے۔ ان کالے بیجوں کی افادیت اور اہمیت بہت زیادہ ہے۔
پہلے بھی کم نے کے-فوڈز میں آپ کو ان فوائد سے متعلق بتایا تھا آج ہم آپ کو ایک مرتبہ پھر ان کالے بیجوں کے لاجواب فوائد بتانے جا رہے ہیں جس کے بعد آپ بھی ان کو ایک مرتبہ استعمال کریں اور روزانہ کا معمول بنالیں یہ آپ کو بہت فائدہ دیں گے۔
سورج مکھی کے بیج کھانے کے فائدے:
٭ ان بیجوں میں لینولک ایسڈ ہوتا ہے جس کے استعمال سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، ہارٹ اٹیک کے خدشے سے بچا جاسکتا ہے۔
٭ اس میں موجود وٹامن بی-3 اضافی کولیسٹرول کو جلانے اور جسم کو فٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ ان بیجوں میں سیلینئم اور زنک پائے جاتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بہتر طور پر بوسٹ کرنے اور آپ کو وائرل انفیکشنز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
٭ ان میں موجود بیٹاسسٹرول کینسر کے خلیات کو ختم کرنے اور جسم کو اینٹی کینسر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
٭ ان میں موجود بی ایم بپیز دماغ کو تیز کرنے اور حافظے کو مضبوط بنانے کا کام کرتے ہیں۔
٭ اس میں آئرن اور تھائیمن پائے جاتے ہیں جو بلڈ کینسر سے بچانے اور جسم میں خون کی مقدار کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔
٭ سورج مکھی کے بیجوں میں غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو نظامِ انہضام کو بہتر بناتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔