اقرارالحسن کے حوالے سے ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔ اس حوالے سے پہلے صرف تشویش پائی جا رہی تھی کہ ان کو ایسا کیا ہوگیا؟ کل رات سے مشہور شخصیات کے حوالے سے یہی خبریں آرہی ہیں کہ طبیعت خراب ہے اور ہسپتال میں داخل ہیں۔
اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اقرار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ہسپتال سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈینگی آپ کے ساتھ ہونے والی سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔ احتیاط کریں، اپنا خیال رکھیں۔
اقرار کی طبیعت ناساز ہونے پر مداح بھی پریشان ہوگئے ہیں، ہر کوئی ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کر رہا ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کیا کریں؟
ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بچنے کیلئے اگر پپیتے کے پتوں کا رس پی رہے ہیں تو ہر آدھے گھنٹے بعد آدھا گلاس پانی یا دو دو گھونٹ پانی لازمی پیئیں تاکہ ڈی ہائیڈریشن نہ ہو