خاندان میں پہلی بار بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ پہلی بار بیٹی کی پیدائش پر والد نے ہیلی کاپٹر منگوا لیا، دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں، ایک ایسی ہی منفرد خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایک ایسے والد کی توجہ حاصل کی ہے جس نے بیٹی کی پیدائش پر ہیلی کاپٹر منگوالیا۔

دراصل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے وشال زایکر کی زندگی میں اس وقت پہلی بار ایسی خوشی آئی تھی جسے وہ کبھی بھلانا نہیں چاہتا تھا۔

خاندان میں پہلی بار بیٹی پیدا ہونے پر والد نے اس خوبصورت اور اہم دن کو یادگار بنانے کے لیے انوکھا قدم اٹھایا ہے، وشال نے بیٹی کو اسپتال سے گھر تک لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر منگوا لیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وشال نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں پہلی بار لڑکی پیدا ہوئی، اس دن کو یادگار بنانے کے لیے یہ منفرد آئیڈیا ذہن میں آیا۔ صرف والد ہی نہیں بلکہ پورا خاندان بیٹی کی ولادت پر خوشی سے پھولا نہیں سما رہا ہے۔

وکالت کے پیشے سے تعلق رکھنے والے وشال نے ہیلی کاپٹر کے کرائے کی مد 1 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ بیٹی کی ولادت ننھیال میں واقع ایک اسپتال میں ہوئی جسے پونے لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر منگوایا گیا۔ یوں اس طرح بیٹی کی ولادت پر خوشی منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Beti Ki Pedaish Per Heli Mangwa Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ki Pedaish Per Heli Mangwa Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ki Pedaish Per Heli Mangwa Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3397 Views   |   26 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

خاندان میں پہلی بار بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ پہلی بار بیٹی کی پیدائش پر والد نے ہیلی کاپٹر منگوا لیا، دیکھیے

خاندان میں پہلی بار بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ پہلی بار بیٹی کی پیدائش پر والد نے ہیلی کاپٹر منگوا لیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خاندان میں پہلی بار بیٹی پیدا ہوئی ۔۔ پہلی بار بیٹی کی پیدائش پر والد نے ہیلی کاپٹر منگوا لیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔