کہیں آپ کے بچے کو بھی بخاراورجسم پردانے تونہیں ہیں؟احتیاط کیجئے یہ خسرہ کی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔۔۔۔

خسرہ کیا ھے؟

خسرہ ایک ایسا انفیکشن ہے جو وائرس سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ سردیوں کے اختتام پر یا گرمی کے موسم میں ہوتا ہے۔ خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہےتو نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کرارد گرد کی اشیاء پر گرجاتے ہیں جو کہ مائیکرو اسکوپ کے بغیر دیکھے نہیں جا سکتے۔ آپکا بچہ یا توان کو ڈائریکٹ سانس کے ساتھ اندر لے لیتا ہے یا پھر آلودہ اشیاء کو ہاتھ لگا کراپنا ہاتھ ناک، منہ، اور کانوں کو لگاتا ہے۔ جس سے مرض اس تک منتقل ہوجا تا ہے۔

خسرہ کے نشانات اور علامات

٭خسرہ سے سرخ دانے اور خارش

٭خسرے کے باریک سرخ دانے چہرے سے شروع ہوتے ہیں اور پورے جسم سے ہوکر پاؤں تک جاتے ہیں۔ ٭خسرہ کی علامات بخار کے ساتھ شروع ہوتی ہیں اور جو کہ دو دن تک رہتی ہیں۔ اس سے کھانسی ، ناک اورآنکھوں سے پانی بہتا ہے اور پھر بخارہو جاتا ہے۔ اس سے آنکھ میں انفیکشن ہوتا ہے جسے ' پنک آئی' کہتے ہیں۔ سرخ دانے چہرے اورگردن کےاوپر نمودار ہوتے ہیں اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ پھر یہ دانے بازؤں، ہاتھوں، ٹانگوں،اور پیروں تک پھیل جاتے ھیں۔ پانچ دن کے بعد جس طرح سرح دانے بڑھتے ہیں اسی طرح کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

خسرہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں آسانی سے پھیل جاتا ہے

خسرہ ایک سے دوسرے کو لگنے والا مرض ہے۔ اس بیماری سے متاثر ہونے والے 4 دن پہلے اور 4 دن بعد تک متاثرہوتے ہیں۔ جن بچوں کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے وہ زیادہ لمبے عرصے تک بیمار رہتے ہیں۔ خسرے کا وائرس ناک اور گلے کی بلغم میں پرورش پاتا ہے۔ جب وہ چھینک مارتے ہیں یا کھانستے ہیں تو قطرے ہوا میں پھیل جاتے ہیں۔ یہ قطرے قریب کی جگہوں پر بھی پڑتے ہیں جوتقریباً دو گھنٹوں تک وائرس فضا میں بکھیرتے رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے بچوں میں اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں :
اگر آپکے بچے کی خسرہ کی ویکسینیشن نہیں ہوئی۔
آپکا بچہ ویکسینیشن کے بغیر دوسرے ملک کا چکر لگاتا ہے۔
اگرآپ کے بچے میں وٹامن اے کی کمی ہےِ۔

مزید پیچیدگیوں کا امکان

پیچیدگیاں بہت سے خطرات پیدا کرتی ہیں، خسرے کے ساتھ کچھ بچوں کو کان کا انفیکشن ہو جاتا ہے، ساتھ میں ڈائیریا اور نمونیہ ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے بہت کم کیسزمیں ایسا ہوتا ہے کہ بچے کو دماغ کی سوجن کی بیماری ہو جاتی ہے جسے لینسفالیٹیس کہتے ہیں۔ اس بیماری کے شدید اثرات والے مریضوں کا یا تو دماغی نقصان ہوتا ھے یا موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

گھر پر بچے کی دیکھ بھال کرنا

خسرے کا چونکہ کوئِ بھی علاج نہیں ہے اس لئے اپنے بچے کوگھر پر اسطرح رکھئے جس سے وہ آرام محسوس کرسکے۔

بخار کا ریکارڈ رکھیں

آئی بوپروفین بخار کو کم کرنے کے لئے استعمال کر سکتےہیں۔ بچے کو ہرگزآے ایس اے یعنی اسپرین نہ دیں۔ بخار کا ریکارڈ رکھیں تاکہ اسے دکھا کرڈاکٹرسے ہدایات لی جا سکے۔

اپنے بچے کا بستردوسرے بچوں سے الگ کر دیجیے

سرخ دانے نمودار ہونے کے بعد آپ کا بچہ اسکول 8 دن تک نہیں جا سکتا۔ کیونکہ اس سے دوسرے بچوں کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے بچے کو دوسرے بچوں سے علیحدہ رکھیں، تاکہ یہ مرض پھیلے نہیں۔

مشروبات

اپنے بچے کو پانی اور دوسرے مشروبات زیادہ سے زیادہ پلائیں۔

ہلکی غذا دیں

اپنے بچے کو ہلکی غذا دیں، دلیہ، کھچڑی یا دودھ کے ساتھ کوئی سیریل وغیرہ۔ تاکہ اسے بچہ آرام سے کھا سکے یا ہضم کر سکے۔

اپنےبچے کو فوری طور پر ڈاکتر کو دکھائیں اگر:
جسم پر سرخ دانے نکلنے کے بعد اگر 4 دن کے اندربخار نہ اترے۔ بہت زیادہ کھانسی ہو
آپ کے بچے کے کان میں درد ہو
اگر بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو یا سانس لینے میں آوازآ رہی ہو۔
آپکے بچے کو سر میں شدید درد ہو اور الٹیاں شروع ہوجائیں۔
آپ کا بچہ دیکھنے میں بہت نڈھال لگے۔

خسرہ سے بچاؤ کا طریقہ

بہت سے ملکوں میں خسرے کی ویکسین مفت دستیاب ھے۔ چھوٹے بچوں کو خسرے کے دو ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ پہلی خوراک بچے کو ایک سال کی عمر میں دی جاتی ہے اور دوسری بچے کےا سکول شروع کرنے سے پہلے دی جاتی ہے۔
آپکے بچے کو خسرہ، ممز اور روبیلا(ایم ایم آر) کا حفاظتی ٹیکہ لگانا ضروری ہے۔
زیادہ تر کیسز میں ٹیکوں کا کورس یا جسمانی مدافعت آپکے بچے کوخسرے کی بیماری سے بچا لیتی ھے۔ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بہت سی پیچیدگیوں سے بچاتا ہےجیسے کہ نمونیہ، پھیپھڑوں کا انفیکشن یا دماغی سوزش وغیرہ

ویکسینیشن کروانا بہت ضروری ہے

ترقی یافتہ مما لک میں جہاں ویکشینیشن کی جاتی ہے ، وہاں اگر خسرے کا حملہ ہو بھی تو بہت ہلکی نوعیت کا ہوتا ہے۔ دوسرے ممالک سے آنے والے یا مغربی سیاح جو دوسرے ملکوں سے واپس آتے ہیں، وہ اپنے ساتھ ملک میں یہ بیماری بھی لے آتے ہیں۔

کچھ اہم نکات

خسرہ، وائرس سے پیدا شدہ ایک بیماری ہے جس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے۔
خسرے سے عام طور پر بخار، کھانسی، آشوب جشم اور دانوں کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔
خسرہ بہت جلدی دوسروں کو لگ جاتا ہے اس لئے دوسروں میں پھیلانے کی بجائے بہت احتیاط کی ضرورت ہےاس لئے اپنے بچے کو فوری طور پر علیحدہ کردیں۔
بہت کم کیسیز میں خسرہ کے مریض کو ہسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حفاظتی ٹیکہ لگوانے سے خسرہ کے عمل سے بچا جا سکتا ھے,/p>

Khasra Ki Alamat Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khasra Ki Alamat Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khasra Ki Alamat Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3209 Views   |   11 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کہیں آپ کے بچے کو بھی بخاراورجسم پردانے تونہیں ہیں؟احتیاط کیجئے یہ خسرہ کی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔۔۔۔

کہیں آپ کے بچے کو بھی بخاراورجسم پردانے تونہیں ہیں؟احتیاط کیجئے یہ خسرہ کی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ کے بچے کو بھی بخاراورجسم پردانے تونہیں ہیں؟احتیاط کیجئے یہ خسرہ کی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔