دھاتی برتنوں میں کھانا پکانا صحت کے لئے کیسا ثابت ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے؟

جب سے دنیا میں کورونا وائرس کی وباء نے سراٹھایا ہے، لو گ اپنی صحت کے حوالے سے خاصے محتاط ہوگئے ہیں۔ اب یہ بھی دیکھا گیا ہےکہ لوگ اس بات پر توجہ دینے لگے ہیں کہ کیا چیز ان کی صحت کے لئے بہتر ہے اور کیا چیز نقصان دہ ہے۔ ان کے معمولات میں بتدریج بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔
ان معمولات میں ورزش، اچھا کھانا، یوگا اور دوسرے وٹامنز وغیرہ کا استعمال شامل ہے۔ ایسے میں لوگوں نے کھانے پینے کی عادات میں بھی تبدیلی لانا شروع کی ہے، لیکن ابھی ہمیں مزید اپنے معمولات میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
ہمیں ایک اور بات کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہم جن برتنوں میں کھانا پکا رہے ہیں کہیں وہ بھی تو ہماری صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث نہیں بن رہے۔ کیونکہ پرانے زمانے میں تانبے، لوہے اور کانسی وغیرہ کے برتن کھانا پکانے کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔ لیکن اب اس کی جگہ سلوراور نان اسٹک پین کا رواج عام ہوتا جارہا ہے۔ جس پر زہریلے کیمیائی اجزاء کی کوٹنگ ہوتی ہے۔ اور بہت زیادہ درجہ حرارت پاکریہ ہمارے کھانے میں شامل ہوجاتے ہیں اور جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پہلے زمانے میں لوہے کے برتنوں کا استعمال کافی عام تھا۔ جس میں کھانا پکانے کا فائدہ یہ ہوتا تھا کہ اس کے فولادی اجزاء بھی کھانا پکانے کے دوران اس میں شامل ہو جاتے تھے جو کہ جسم کے لئے فائدے مند ہیں۔
پاکستان اور ہندوستان میں پیتل اور لوہے کے برتنوں میں کھانے پکانے کے ساتھ پانی پینے کے لیے تانبے کے کٹوروں کو استعمال کرنے کی روایت بھی قدیم ہے، لیکن اب نئے زمانے کے ساتھ ساتھ یہ روایتیں بھی معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ لیکن جہاں صحت کے لئے خوراک سے غذایت کے حصول کا معاملہ ہے وہیں برتنوں کا استعمال بھی اہم ہے۔

لوہے کے برتن:

اس سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ اگر کوئی لوہے کا برتن استعمال کرے تو اسمیں کھانا تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ تیل کی ضرورت نہیں ہوتی، اسکا ایک اور فائدہ یہ ہے اس میں سے فولاد کے اجزا خوراک میں شامل ہوجاتے ہیں، لوہے کے برتن مضبوط اور دیرپا ہوتے ہیں، تاہم آج کل نان اسٹک برتنوں میں کھانا پکانے کا رواج بڑھ گیا ہے اس کی ایک دلیل لوگ یہ دیتے ہیں کہ اس میں تیل گھی کا استعمال کم ہو جاتا ہے کھانا چپکتا نہیں وغیرہ وغیرہ۔ اس سے تیل کا خرچ تو کم ہو جاتا ہے لیکن صحت کے حوالے سے خرچ بڑھ جاتا ہے۔

کانسی کے برتن:

کھانے پکانے اور کھانے کے لیے کانسی کے برتن بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کانسی کے برتن کھانے میں موجود تیزابی اجزاء کو کم کرتے ہیں جس سے ہاضمے کا نظام بہتر ہوتا ہے ، یہ سوزش کو کم اور یاداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ تھائیرائیڈ میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

پیتل کے برتن:

پیتل کے برتن دیرپا ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پیتل کے برتن میں کھانا بنانے سے صرف سات فیصد غذایت ضائع ہوتی ہے جبکہ موجودہ دور کے برتنوں میں کھانا بنانے سے بہت زیادہ غذایت ضائع ہوجاتی ہے۔آج کل پیتل کے برتنوں کا پھر سے رواج شروع ہو رہا ہے اور نئے ڈیزائن میں یہ برتن خاصے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

تانبے کے برتن:

تانبے کے برتن یا کٹورے میں پانی پینے کے بے پناہ فوائد ہیں جن میں پانی کی صفائی کا قدرتی عمل بھی شامل ہے، اس کے علاوہ تانبا سوزش ختم کرنے والے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جس سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں پرنٹڈ تانبے کے برتن بھی موجود ہیں جو دیکھنے میں بھی دیدہ زیب لگتے ہیں۔

Dhati Bartano Main Khana Pakana

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dhati Bartano Main Khana Pakana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhati Bartano Main Khana Pakana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2963 Views   |   10 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

دھاتی برتنوں میں کھانا پکانا صحت کے لئے کیسا ثابت ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے؟

دھاتی برتنوں میں کھانا پکانا صحت کے لئے کیسا ثابت ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھاتی برتنوں میں کھانا پکانا صحت کے لئے کیسا ثابت ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔