آنکھیں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم ایسی کونسی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے آنکھیں بے رونق ہو جاتی ہیں، جانیں آنکھوں کی حفاظت کے چند طریقے

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں سوزش ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اپنی روز مرہ کی روٹین میں ایسی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنی خوبصورت اور بیش قیمت آنکھوں کی کشش اور رونق کھو بیٹھتے ہیں۔

سیدتی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق جینیاتی عوامل، آنکھوں میں تناؤ یا پھر جلد کے مسائل اور روزمرہ کی غیر صحت بخش عادات آنکھوں میں سوزش کی وجوہات ہیں، لیکن آنکھوں کے نیچے کھیرے رکھنے یا کوئی کریم استعمال کرنے کے بجائے اس تبدیلی کی وجہ جان کر اس کو جڑ سے ختم کرنا زیادہ مفید ہوسکتا ہے۔

آنکھوں میں سوجن کیوں ہو جاتی ہے؟

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والی سوجن کو ورم بھی کہا جاتا ہے اکثر یہ ورم الرجی یا پھر ہماری خراب عادتوں کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن اس ورم کے باعث ہمری آنکھوں کے گرد کالے گھیرے بننے کا بھی ڈر ہوتا ہے جو کہ بدنما نظر آتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آنکھوں میں یہ سوجن کیوں ہوتی ہے، آج ہم آپ کو اس کی وجوہات بتانے جا رہے ہیں جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور ایسی غلطی کرنے سے پرہیز کریں گے۔

نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال

آپ کو جان کر حیرت ہوگی لیکن اگر کھانوں میں تیز نمک استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی آںکھوں کی صحت خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، کیونکہ نمک کا زائد استعمال ہی دل کا دورہ پڑنے اور فالج کی وجہ بنتا ہے اس لئے اس کا اثر آنکھوں پر بھی ہوتا ہے، تو اب سے نمک کا کم سے کم استعمال کریں۔

پانی کم پینا

اگر ہم پانی کم پیتے ہیں تو جسم میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جن میں آنکھوں کے مختلف مسائل بھی شامل ہیں، جسم میں پانی کی کمی ہونے کے باعث ہماری آنکھیں پھول جاتی ہیں جسے سوجن کہتے ہیں، اس لئے اگر آپ پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو آج سے ہی زیادہ سے زیادہ پانی پینا شروع کر دیں۔

کم سونا

ہمارے بہت سے مسائل کی سب سے اہم وجہ ہے کم نیند، نیند کی اہمیت کو اس سے پہلے بھی ہم نے کئی بار اجاگر کیا ہے، کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اچھی صحت کے لئے نیند کا پورا ہونا بےحد ضروری ہے، یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اگر نیند پوری نہ ہو اور ہم کم نیند لے کر جاگ جائیں تو آنکھیں سوج جاتی ہیں، تو اب سے نیند ضرور پوری کریں تاکہ آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی رہے برقرار۔

تمباکو کی مصنوعات کا استعمال

اگر آپ تمباکو والی کسی بھی قسم کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں تو فوری اسے ترک کر دیں، تمباکو کا زہریلا مواد جلد کی لچک کو کم کر دیتا ہے، یہ نیند کی کمی کا باعث بھی بنتا ہے اور گردوں کو بھی خراب کرتا ہے اس لئے تمباکو نوشی سے گریز کریں۔

یہ وہ عادات ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی آنکھوں کی خوبصورتی کو اپنے ہی ہاتھوں ختم کر رہے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں چمکدار اور پرکشش نظر آئیں تو ان عادات کو ترک کر کے آنکھوں کی صحت کو یقینی بنائیں۔

Ankhon Ki Hifazat Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Ankhon Ki Hifazat Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Ki Hifazat Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5510 Views   |   18 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آنکھیں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم ایسی کونسی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے آنکھیں بے رونق ہو جاتی ہیں، جانیں آنکھوں کی حفاظت کے چند طریقے

آنکھیں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم ایسی کونسی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے آنکھیں بے رونق ہو جاتی ہیں، جانیں آنکھوں کی حفاظت کے چند طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھیں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم ایسی کونسی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے آنکھیں بے رونق ہو جاتی ہیں، جانیں آنکھوں کی حفاظت کے چند طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔