مجھے داخلے کے لیے نااہل کردیا تھا مگر پھر بھی ۔۔ چھوٹا قد رکھنے والا یہ نوجوان ڈاکٹر کیسے بنا اور اپنا خواب کن مشکلات میں پورا کیا؟ دیکھئے

کہتے ہیں کہ اگر کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو اور حوصلہ بلند ہو تو کوئی بھی رکاوٹ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اس کی دلچسپ مثال سامنے آئی ہے۔

انڈیا میں تین فٹ کے نوجوان نے چھوٹا قد ہونے کے باجود ہار نہ مانتے ہوئے اور تکلیفوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 23 سالہ گنیش برایا غیر معمولی پستہ قد ہونے کے باوجود ڈاکٹری کی شعبے میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوا۔ ان کے ڈاکٹر بننے میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کی داستان بھی الگ ہے۔

تین فٹ کے گنیش برایا کو ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ چھوٹے قد کے باعث وہ ایمرجنسی کیسز کنٹرول نہیں کر سکتے۔

گنیش نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اُس نے اپنے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے مدد مانگی۔

گنیش برایا نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں وہ مقدمہ ہار گئے لیکن پھر بھی انکے عزم میں کمی نہیں آئی۔

انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جہاں سے برایا نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

گنیش برایا ایم بی بی ایس کے بعد بھاو نگر کے اسپتال میں انٹرن شپ بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریض مجھے دیکھ کر چونک جاتے ہیں لیکن پھر وہ مجھے اپنے معالج کے طور پر قبول کرلیتے ہیں۔

Choty Qad Waly Doctor Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Choty Qad Waly Doctor Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Choty Qad Waly Doctor Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   902 Views   |   07 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مجھے داخلے کے لیے نااہل کردیا تھا مگر پھر بھی ۔۔ چھوٹا قد رکھنے والا یہ نوجوان ڈاکٹر کیسے بنا اور اپنا خواب کن مشکلات میں پورا کیا؟ دیکھئے

مجھے داخلے کے لیے نااہل کردیا تھا مگر پھر بھی ۔۔ چھوٹا قد رکھنے والا یہ نوجوان ڈاکٹر کیسے بنا اور اپنا خواب کن مشکلات میں پورا کیا؟ دیکھئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے داخلے کے لیے نااہل کردیا تھا مگر پھر بھی ۔۔ چھوٹا قد رکھنے والا یہ نوجوان ڈاکٹر کیسے بنا اور اپنا خواب کن مشکلات میں پورا کیا؟ دیکھئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔