ذیابطیس کے مریض اگر صرف ان پھیکی چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں تو شوگر خود بخود کنٹرول ہو جائے گی

کھانے کی تین ایسی سفید چیزیں جو میٹھی نہیں ہوتیں مگر ذیابطیس کے مریض کے لیے سخت خطرناک ہوتی ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اتنی اموات گزشتہ سال میں کرونا وائرس کے سبب نہیں ہوئی ہیں جتنی اموات ذیابطیس کے مرض کے سبب ہوئيں۔ ذیابطیس کے مرض میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہ بیماری بنیادی طور پر غیر صحت مند طرز زندگی کے سبب ہوتی ہے جس میں سب سے اہم کردار ہماری خوراک کا ہے-

ذیابطیس کی بیماری اور ہماری خوراک

ذیابطیس کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے خوراک کو درست رکھنا بہت ضروری ہے۔ بلکہ ماہرین غذائيت کے مطابق اس بیماری کی شدت کو کم کرنے کے لیے سب سے بنیادی حربہ ہی پرہیز ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں میں یہ بھی غلط فہمی ہوتی ہے کہ یہ بیماری میٹھا کھانے سے بڑھتی ہے اس وجہ سے وہ میٹھی چیزوں سے پرہیز کر کے ہی اس کو صحت مند طرز زندگی سمجھتے ہیں جب کہ میٹھی چیزوں کے علاوہ کچھ اور اشیا بھی ایسی ہوتی ہیں جو شوگر کے لیول کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں-

ذیابطیس اور غذا میں شامل تین چیزیں

عام طور پر ہماری غذا میں تین سفید چیزیں ایسی شامل ہیں جو کہ اگرچہ میٹھی نہیں ہوتی ہیں مگر ان کا استعمال خون میں شوگر لیول کو خطرناک حد تک بڑھانےکا سبب بن سکتی ہیں-

سفید آٹا

آٹے کے اندر اگرچہ چینی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور 100 گرام آٹے کے اندر اعشاریہ چار گرام چینی ہوتی ہے مگر اس میں بڑی مقدار میں کاربو ہائيڈریٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ ہضم ہونے کے دوران شوگر میں تبدیل ہو جاتے ہیں-خاص طور پر سقید آٹے کا گلیسمک انڈيکس 72 سے 85 تک ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو تیزی سے اوپر لے کر جاتا ہے اس وجہ سے ذیابطیس کا مریض اگر سفید آٹا کھانا بند کر دیں تو اس سے ان کو شوگر کنٹرول کرنے مین بہت مدد ملتی ہے-

چاول

چاول جو کہ ہم سب کی خوراک کا لازمی جز تصور کیا جاتا ہے۔ مگر درحقیقت اس کا گلیسمک انڈيکس بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے فوراً شوگر لیول بڑھ جاتا ہے- اس وجہ سے ذیابطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اگر چاول کھانے کے عادی ہو بھی چکے ہیں تو براؤن چاول کا استعمال کریں جو صحت کے لیے مفید ہو سکتے ہیں-

آلو

آلو دنیا میں سب سے زيادہ پسند کی جانے والی سبزی ہے جس کو ہر عمر کے لوگ دنیا کے ہر حصے میں بہت شوق سے کھاتے ہیں مگر اس کا گلیسمک انڈيکس سفید آٹے سے بھی زیادہ ہوتا ہے- اور اس کے استعمال سے شوگر میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اس وجہ سے شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ آلو کھانا بالکل چھوڑ دیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ یہ سبزی آپ کے لیے نہیں ہے -

Sugar Kam Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Kam Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Kam Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11995 Views   |   26 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

ذیابطیس کے مریض اگر صرف ان پھیکی چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں تو شوگر خود بخود کنٹرول ہو جائے گی

ذیابطیس کے مریض اگر صرف ان پھیکی چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں تو شوگر خود بخود کنٹرول ہو جائے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذیابطیس کے مریض اگر صرف ان پھیکی چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں تو شوگر خود بخود کنٹرول ہو جائے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔