ہاتھوں میں بہت پسینہ آتا ہے تو ۔۔ جانیں 4 ایسی بہترین گھریلو ٹپس، جو ہاتھ کی ہتھیلیوں میں آنے والے اضافی پسینے کو کنٹرول کرے

پسینہ آنا ایک عام بات ہے لیکن اگر صرف ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آئے تو یہ یقیناً کوئی جسمانی پیچیدگی کا باعث ہوتا ہے۔

ہاتھوں میں پسینہ آنے کی وجہ:

ہاتھوں کی ہتھیلی میں پسینہ آنا پامر ہائپر ہائیڈروسس نامی بیماری ہوتی ہے جو شوگر کی کمی، تھائیرائیڈ گلینڈ کا اضافی ہارمون پیدا کرنا، ہارٹ اٹیک، اعصابی نظام میں خرابی، سینڈروم وغیرہ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں پسینہ پورے جسم میں تو آتا ہی ہے لیکن ہاتھ کی پتھیلیوں میں سب سے زیادہ آتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ نہ تو کاپی پر لکھ سکتے، نہ کوئی چیز مضبوطی سے تھام سکتے ہیں اور نہ ہی کسی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے جراثیم دوسروں میں منتقل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور لوگ بھی کتراتے ہیں جو ایک ناگزیرعمل ہے۔

آج ہم آپ کے اس مسئلے کو کنٹرول کرنے کے چند گھریلو ٹپس لائے ہیں، جسے آزمانے کے بعد نتائج آپ خود دیکھیں گے۔

چائے کی پتی

چائے کی پتی میں موجود ٹینک ایسڈ اضافی پسینے کو خارج ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے آپ تین چمچ چائے کی پتی کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں آدھا کپ پانی ڈال لیں اور اس کو اچھی طرح پکائیں اور ٹھنڈا کرلیں۔ اور اس چائے میں اپنے ہاتھوں کو دس پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھیں یہ ہاتھوں کے مسلز کو فعال بنانے اور زیادہ پسینے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا ہمارے ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی میں ایک اہم کردار کرتا ہے کیونکہ اس میں ہلکے الکلائین کی خصوصیات پائی جاتی ہیں لہٰذا آپ ایک پیالے میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر مکس کریں اس کے بعد چاہیں تو اپنے ہاتھوں کو اس پانی میں ڈبو لیں ورنہ روئی کی مدد سے اس محلول کو اپنے ہاتھوں پر لگائیں اس سے ایک تو پسینہ کم آئے گا دوسرا ہاتھ چمکدار بھی ہوجائیں گے تو ابھی آزمائیں اور دو دو فائدے اٹھائیں۔

لیموں

لیموں ہمارے گھروں میں موجود ہوتا ہے اور ہر طرح سے لیموں کا استعمال فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں شامل سٹرک ایسڈ ہمیں کبھی پریشان نہیں ہونے دیتا۔ پسینے کے مسائل میں بھی لیموں بلکل سستے ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے۔ آپ لیموں کا رس نکالیں اور روئی کی مدد سے اس کو ہاتھوں میں لگائیں یا چاہیں تو ہاتھوں کو ڈبو بھی سکتی ہیں۔ یہ بھی پسینے کے اضافی اخراج کو کنٹرول کرے گا اور ساتھ ہی مینی کیور بھی ہوجائے گا۔

ٹماٹر

ٹماٹر میں وٹامن سیریز پائی جاتی ہے جیسے کہ وٹامن اے، کے، بی 1، بی 3، بی 5، بی 6، بی 7، سی اور دیگر معدنیاتی اجزاء جو اسے ہماری صحت کے مسائل میں مفید بناتے ہیں۔ لہٰذا آپ ٹماٹر کا رس روزانہ ایک گلاس پیئیں اضافی پسینے کے مسئلے کو کنٹرول کریں۔ اس کے علاوہ آپ ٹماٹر کے گودے کو ہاتھوں پر لگالیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں روزانہ اس پر عمل کریں۔ یہ آپ کے لئے چند مفید مشورے ہیں۔

Home Remedy For Excessive Sweating In Hands

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Home Remedy For Excessive Sweating In Hands and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Home Remedy For Excessive Sweating In Hands to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3206 Views   |   06 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہاتھوں میں بہت پسینہ آتا ہے تو ۔۔ جانیں 4 ایسی بہترین گھریلو ٹپس، جو ہاتھ کی ہتھیلیوں میں آنے والے اضافی پسینے کو کنٹرول کرے

ہاتھوں میں بہت پسینہ آتا ہے تو ۔۔ جانیں 4 ایسی بہترین گھریلو ٹپس، جو ہاتھ کی ہتھیلیوں میں آنے والے اضافی پسینے کو کنٹرول کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہاتھوں میں بہت پسینہ آتا ہے تو ۔۔ جانیں 4 ایسی بہترین گھریلو ٹپس، جو ہاتھ کی ہتھیلیوں میں آنے والے اضافی پسینے کو کنٹرول کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔