بدلتے موسم میں قہوے کا استعمال کرنا نہ بھولیں ۔۔ جانیئے گلے کے درد اور کھانسی کو دور کرنے والے چند بہترین قہوے کون سے ہیں؟

موسم کا رُخ بدل رہا ہے اور ٹھنڈی ہواؤں نے سردیاں آنے کی نوید سُنا دی ہے، ایسے میں نزلہ، کھانسی، گلے میں درد اور فلو ایک عام سی بات ہے، لیکن ان مسائل سے نمٹنے کے لئے آپ چند آسان گھریلو نسخوں پر عمل کر کے خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
یہاں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند بہترین قہوے بنانے کی آسان ترکیب جن کو استعمال کر کے آپ نزلہ کھانسی اور گلے کی خراش کو دور بھی کر سکتے ہیں اور ان میں مبتلا ہونے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ جیسے ہی سردی کے موسم کی شروعات ہو تو قہوے اور دیگر گرم مشروبات کا استعمال شروع کر دینا چاہیئے۔

• گلے کے درد اور کھانسی کو دور کرنے کے لئے بہترین قہوے

• تلسی اور ہلدی کا قہوہ

تلسی اور ہلدی دونوں کو ہی ان کی بہترین خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت اہم سمجھا جاتا ہے، یہ دونوں ہی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرنے والی غذائیں ہیں، ساتھ ہی ان کے استعمال سے جسم سے اندرونی سوزش، انفیکشن اور وائرل کا خاتمہ ہو جاتا ہے، تو پھر اگر گلے میں خراش، درد اور کھانسی ہو تو تلسی اور ہلدی کا قہوہ آپ کے لئے بہترین ہے۔

• ترکیب

بس آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور 2 سے 3 تلسی کے پتے ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبال لیں چاہیں تو اسے میٹھا کرنے اور بھرپور فائدے مند بنانے کے لئے اس میں شہد بھی شامل کر سکتے ہیں، بس یہ قہوہ چھانیں اور پی لیں، گلے کے درد، کھانسی، وائرل فلو میں آرام آ جائے گا، ضرورت پڑے تو دن میں 2 مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

• ادرک اور شہد کا قہوہ

ہم صدیوں سے ادرک کا استعمال مختلف جملہ امراض سے نمٹنے کے لئے کرتے آ رہے ہیں ادرک اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتی ہے جبکہ شہد بھی ان ہی تمام خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے، تو بس جب بھی گلے میں درد ہو اور کھانسی کسی حال نہ رُکے تو ادرک اور شہد کا قہوہ پی لیں۔

• ترکیب

ایک کپ پانی میں ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا ڈالیں اور اسے اچھی طرح اُبال لیں اب اسے چھان کر کپ میں نکالیں اوپر سے ایک چمچ شہد شامل کریں اور پی لیں، آپ اس میں لیموں کے چند قطرے بھی شامل کر سکتے ہیں۔

• ہلدی مصالحہ دودھ

صرف قہوہ ہی نہیں بلکہ ہلدی والا دور بھی ٹھنڈ کے مضر اثرات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ کو گرم تاثیر بھی دیتا ہے، اس لئے ٹھنڈ لگ جانے گلے میں درد اور فلو سے نمٹنے کے لئے ہلدی والا دودھ پینا بھی بےحد فائدے مند ہے۔

• ترکیب

ایک گلاس گرم دودھ میں آدھ چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں گھول کر گرما گرم پی لیں، آپ چاہیں تو مٹھاس کے لئے اس میں شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔

• ادرک اور ملیٹھی کا قہوہ

گلے کے درد، خراش، اور کھانسی کی بات ہو اور ملیٹھی کا استعمال نہ کیا جائے یہ کیسے ممکن ہے، قدرت نے ملیٹھی کو گلے کے تمام مسائل دور کرنے کے لئے بنایا ہے، یہ نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ کھانسی اور ٹھنڈ دور کرنے کے لئے صدیوں پرانہ بہترین نسخہ ہے، آپ اس کے ساتھ اگر ادرک بھی شامل کر لیں تو افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

• ترکیب

ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں ملیٹھی، ایک سے ڈیڑھ انچ کا ادرک کا ٹکڑا ڈال کر پکائیں اور جب یہ اچھی طرح عرق نکال دے تو چھان کر پی لیں۔

Galay Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Galay Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Galay Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3558 Views   |   09 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بدلتے موسم میں قہوے کا استعمال کرنا نہ بھولیں ۔۔ جانیئے گلے کے درد اور کھانسی کو دور کرنے والے چند بہترین قہوے کون سے ہیں؟

بدلتے موسم میں قہوے کا استعمال کرنا نہ بھولیں ۔۔ جانیئے گلے کے درد اور کھانسی کو دور کرنے والے چند بہترین قہوے کون سے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدلتے موسم میں قہوے کا استعمال کرنا نہ بھولیں ۔۔ جانیئے گلے کے درد اور کھانسی کو دور کرنے والے چند بہترین قہوے کون سے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔