ہرے دھنیے والا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ہرا دھنیا کھانوں میں تو خوب مزے دیتا ہے لیکن اگر اس کا پانی پیا جائے تو یہ آپ کی صحت کے لیئے بہت فائدہ مند ہے۔ ہرے دھنیے میں وٹامن اے ، سی، کے، کیلوریز اور معدنیات پائی جاتی ہے۔ جانیں اس کو پینے سے آپ کو کیا کیا فائدہ ہوسکتا ہے:

فوائد:

ذیابیطس:

برطانوی جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق دھنیےکے پانی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جب خون میں شامل ہو کر انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

کولیسٹرول:

جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے پریشان ہیں تو دھنیے کا پانی کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ بلڈ پریشر:

نظام انہضام:

دھنیا مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کا پانی معدے کو تقویت پہنچا کر نظام انہضام کے کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔

سوزش:

تحقیق کے مطابق دھنیا کے پتے قدرتی طور پر جسم کے کسی بھی حصہ کی انفلیمیشن کو کم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ متاثرہ جگہ پر اس کا پانی لگائیں اور پینے میں بھی مفید ہے۔

اینٹی بیکٹریل:

دھنیا میں اینٹی بیکٹریل مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں، جو کسی بھی طرز کی انفیکشن کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جگر کے لیئے:

دھنیے کے پانی میں جگر کے تمام مسائل کو کنٹرول کرنے کی وافر صلاحیت ہوتی ہے جو اس کو آپ کے لیئے مفید بناتی ہے۔
اس کو بنائیں کس طرح:

دھنیے کو دھو کر اچھی طرح صاف کرلیں پھر ایک گلاس پانی کو ابالنے رکھیں اور اس میں دھنیے کو ڈال دیں پندرہ منٹ تک پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر اس کو پی لیں۔ روزانہ نہارمنہ پینا فائدہ مند ہے لیکن آپ چاہیں تو دن کے کسی وقت بھی پی سکتے ہیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Dhania Wala Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dhania Wala Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhania Wala Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sabir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11903 Views   |   03 Nov 2022
About the Author:

Sabir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sabir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

ہرے دھنیے والا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ہرے دھنیے والا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہرے دھنیے والا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔