شیفالی جریوالا نے موت سے کچھ دیر پہلے شوہر کو گھر سے باہر کیوں بھیجا تھا؟ قریبی دوست کا انکشاف

Shefali Jariwala Last Conversation With Husband

اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے—نہ صرف ان کے چاہنے والے بلکہ شوبز کے ساتھی بھی صدمے میں ہیں۔ صرف 42 سال کی عمر میں اس طرح جانا، وہ بھی بغیر کسی بڑی بیماری یا اشارے کے، یقیناً کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

اداکارہ پوجا، جو شیفالی کی قریبی دوست تھیں، نے ایک انٹرویو میں اس رات کی تفصیلات شیئر کیں، جو شیفالی کی زندگی کی آخری رات ثابت ہوئی۔ پوجا کے مطابق، شیفالی نے ایک عام سا وٹامن سی کا ڈرپ لیا تھا، جو آج کل فیشن اور فٹنس کی دنیا میں عام ہو چکا ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں، آج کل تو ہر دوسرا شخص لیتا ہے، یا تو گولی سے یا آئی وی سے، خاص طور پر کووڈ کے بعد — پوجا نے کہا۔

پراگ تیاگی، شیفالی کے شوہر، نے بتایا کہ سب کچھ بالکل معمول کے مطابق تھا۔ شیفالی نے رات کا کھانا کھایا، اور حسبِ عادت پراگ سے کہا کہ "کتے کو باہر لے جائیں"۔ چند لمحے بعد ہی گھریلو ملازمہ کی گھبرائی ہوئی کال آئی، "میڈم کی طبیعت بہت خراب ہو گئی ہے، جلدی آئیں!"

پراگ جب تیزی سے واپس فلیٹ پہنچے، تو منظر ناقابلِ یقین تھا۔ شیفالی بے ہوش پڑی تھیں، جسم میں کوئی حرکت نہیں، صرف ہلکی سی نبض باقی تھی۔ وہ فوراً انہیں اسپتال لے کر دوڑے، لیکن افسوس، شیفالی راستے ہی میں دم توڑ گئیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ بلڈ پریشر میں اچانک اور شدید کمی اور اس کے نتیجے میں آنے والا ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔ لیکن اصل حیرانی اس بات پر ہے کہ موت سے صرف کچھ گھنٹے پہلے ہی شیفالی کو ڈرپ لگایا گیا تھا۔

پولیس نے معاملہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے وہ شخص بھی طلب کیا جس نے ڈرپ دی تھی، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ شیفالی کو اصل میں کیا دیا گیا، اور کس وقت۔ تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ڈرپ اسی دن لگائی گئی تھی—لیکن کیا یہی اُس "موت" کا سبب بنی؟

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی طرف سے غم اور حیرت کا اظہار جاری ہے۔ 'کانٹا لگا' گرل کے نام سے پہچانی جانے والی یہ ماڈل و اداکارہ محض 42 برس کی تھیں۔ ان کی آخری رسومات 28 جون کو اوشیوارہ شمشان گھاٹ، ممبئی میں ادا کی گئیں، جہاں قریبی رشتہ دار، دوست اور انڈسٹری کے لوگ موجود تھے۔

شیفالی کی موت ایک سانحہ ضرور ہے، لیکن کیا یہ صرف ایک اتفاق تھا یا ایک بڑی غفلت کا نتیجہ؟ پولیس تحقیقات جاری ہیں— اور شاید جلد ہی کچھ نئے انکشافات سامنے آئیں۔

Shefali Jariwala Last Conversation With Husband

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shefali Jariwala Last Conversation With Husband and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shefali Jariwala Last Conversation With Husband to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2533 Views   |   02 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 July 2025)

شیفالی جریوالا نے موت سے کچھ دیر پہلے شوہر کو گھر سے باہر کیوں بھیجا تھا؟ قریبی دوست کا انکشاف

شیفالی جریوالا نے موت سے کچھ دیر پہلے شوہر کو گھر سے باہر کیوں بھیجا تھا؟ قریبی دوست کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیفالی جریوالا نے موت سے کچھ دیر پہلے شوہر کو گھر سے باہر کیوں بھیجا تھا؟ قریبی دوست کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔