نواب خاندان کے بچے اور نوکر ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ کرینہ کپور نے گھر کے اصولوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا

اداکارہ کرینہ کپور نے شیئر کیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ایک حیران کن سوال کے بعد ان کے خاندان نے اپنی نینوں (آیا) کے ساتھ مل کر کھانا کھانا شروع کردیا۔

کرینہ سے ایک بار ان کے بیٹے تیمور نے پوچھا تھا کہ، "جب وہ لوگ کھانا کھاتے ہیں تو ان کی آیا مختلف میز پر کیوں بیٹھی ہیں؟

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ، جب تیمور نے یہ سوال اٹھایا تو انہوں نے اور ان کے شوہر اداکار سیف علی خان نے گھر میں کھانا کھاتے وقت آیاوں کو بھی ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرینہ نے بتایا، وہ ہمارے ساتھ بیٹھتی ہیں، اور لڑکوں کے ساتھ کھانا کھاتی ہیں کیونکہ سیف اور مجھ سے تیمور نے یہ پوچھا تھا اور پھر جِے بھی ان سے پوچھنے لگا تھا، "تم وہاں کیوں بیٹھی ہو؟ یہاں بیٹھو"۔

ااداکارہ نے مزید بتایا کہ، جب اس کے بیٹے کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور نینوں کو بھوک لگتی ہے تو وہ سب کھانے کے لیے اکٹھے بیٹھتے ہیں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ یہ گھر کا اصول ہے کیونکہ نینیاں ان کی اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتی ہیں اور وہ ہر طرح کی عزت کی مستحق ہیں۔ یہ گھر کا اصول ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی دل سے دیکھ بھال کرتی ہیں۔ جب میں کام کر رہی ہوں تو وہ ان کا خیال رکھتی ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ انہیں وہ عزت ملنی چاہیئے جو سیف اور مجھے حاصل ہے۔

Kareena Kapoor Talks About Her Sons Nanny

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareena Kapoor Talks About Her Sons Nanny and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareena Kapoor Talks About Her Sons Nanny to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   20151 Views   |   13 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نواب خاندان کے بچے اور نوکر ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ کرینہ کپور نے گھر کے اصولوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا

نواب خاندان کے بچے اور نوکر ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ کرینہ کپور نے گھر کے اصولوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نواب خاندان کے بچے اور نوکر ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ کرینہ کپور نے گھر کے اصولوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔