اب کبھی واشروم نہیں جاؤں گا ۔۔ سانپ آپ کے گھر میں کہاں کہاں آ سکتا ہے؟ جانیے حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات کے بارے میں

کیا ہو اگر آپ سو رہے ہوں اور اچانک آپ کے پاس سانپ موجود ہو، یہ تو خوفناک صورتحال ہے، لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ کچھ ایسا ہی مختلف ہوا ہے۔

بیڈ روم میں سانپ:

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں گھر میں موجود ایک سانپ نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ بیڈ روم میں بیڈ کے نیچے موجود سانپ نے اس وقت سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا جب بیڈ روم میں عجیب سی آوازیں آنے لگیں۔
گھر کے مالک کو کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کرے کیونکہ اچانک بیڈ کے نیچے سے آنے والی پراسرار اور غیر معمولی آوازوں نے خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

گھر میں موجود فیملی کو یہ اندازہ تو ہو گیا تھا کہ یہ پراسرار چیز کوئی خطرناک چیز ہے کیونکہ گھر میں موجود پالتو بلی بھی غائب تھی۔ لیکن جب ریسکیو ٹیم نے گھر میں آپریشن کیا اور بیڈ روم میں ایک بڑے سانپ کی موجودگی ظاہر کی تو سب خوف میں مبتلا ہو گئے اور یہی سے پالتو بلی کی ہلاکت کا بھی شبہ ہوا۔
ریسکیو ٹیم نے انتھک محنت کے بعد سیاہ گہرے رنگ کے سانپ کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

واش روم میں موجود سانپ:

آسٹریلیا میں ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، دراصل آسٹریلوی خاتون اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب سانپ نے ان پر حملہ کر دیا۔
59 سالہ خاتون ہیلن اس وقت چیخ اٹھیں جب واش روم میں داخل ہوئیں اور کموٹ میں ایک بڑے سانپ کو دیکھا۔ کموٹ میں سانپ کچھ یوں بیٹھا تھا کہ ایک بڑا سا کچھوا معلوم ہو رہا تھا، سیاہ رنگ کی وجہ سے سانپ مزید خوف اور دہشت پھیلا رہا تھا۔
ہیلن کی ٹانگ پر سانپ نے حملہ کیا مگر خوش قسمتی سانپ کا زہر جسم میں داخل نہیں ہو سکا۔ آسٹریلیا میں شدید گرمی کے دنوں میں سانپوں کا پانی والے مقامات پر نکل آنا عام بات ہے۔

باتھ روم میں موجود سانپ:

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک واقعہ یہ بھی پیش آیا جہاں گھر کے باتھ روم میں سانپ موجود تھا۔
رات کے وقت جب خاتون نے باتھ روم کی جانب قدم بڑھائے تو اس وقت خاتون حیران رہ گئی کہ بڑا سا سانپ اندر آزادنہ طور پر گھوم رہا تھا، یہ کوئی سپنا نہیں تھا بلکہ سچ مچ کا سانپ تھا جو کہ باتھ روم میں قبضہ جمائے بیٹھا تھا۔
اگرچہ سانپ کو تو پکڑ لیا گیا مگر گھر والوں کو ایک ایسے خوف میں ضرور مبتلا کر دیا ہے کہ اب ہمیشہ باتھ روم کی لائٹ کھول کر اور چاروں طرف دیکھ کر ہی باتھ روم میں داخل ہونے کا سوچتے ہیں۔

Ab Washroom Nhe Jaunga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ab Washroom Nhe Jaunga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ab Washroom Nhe Jaunga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2195 Views   |   26 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اب کبھی واشروم نہیں جاؤں گا ۔۔ سانپ آپ کے گھر میں کہاں کہاں آ سکتا ہے؟ جانیے حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات کے بارے میں

اب کبھی واشروم نہیں جاؤں گا ۔۔ سانپ آپ کے گھر میں کہاں کہاں آ سکتا ہے؟ جانیے حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات کے بارے میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب کبھی واشروم نہیں جاؤں گا ۔۔ سانپ آپ کے گھر میں کہاں کہاں آ سکتا ہے؟ جانیے حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات کے بارے میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔