ذیابیطس کا خطرہ کن لوگوں میں زیادہ ہوتاہے؟ اہم معلومات جن کا جاننا انتہائی ضروری

اگر خون میں شوگر کا سطح نارمل سے زیادہ ہو مگر اتنی نہیں کہ آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہو تو ایسی صورت میں چند علامات سامنے آنا شروع ہوجاتی ہیں جو آپ کو آگاہ کرتی ہیں کہ اگر احتیاط سے کام نہیں لیا تو یہ بیماری جلد ہی آپ کو ہوجائی گی۔ یہ جاننے کے لیے یہ مرض کن لوگوں کو زیادہ متاثر کرسکتا ہے یا کن لوگوں کے لیے اس کا خطرہ موجود ہے ان میں عمر کا پینتالیس سال سے زیادہ ہونا، خون میں شوگر کی سطح کا بلند ہونا، ورزش نہ کرنا اور وزن کا زیادہ ہونا شامل ہے۔ اگر آپ ٹائپ ٹو ذیا بیطس اورامراض قلب کے مریض ہیں تو چند باتوں پرعمل پیرا ہوکراسے تبدیل کرسکتے ہیں۔

وزن میں کمی لائیں

اپنے وزن کا صرف 7 فیصد کم کرنے پرآپ کو حیرت انگیزنتائج دیکھنے کو ملے گے، یعنی ایسا شخص جس کا وزن 200 پائونڈ ہے وہ صرف 14 پائونڈ وزن میں کمی لے آئے۔ اس کے لیے پہلا قدم کھانے میں کیلوریز کم کرنے جانب اٹھنا چاہئے۔ وزن کو کم کریں، کھانے کی عادات بدلیں اور ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔

صحت بخش کھانے کھائیں

اپنی کھانے کی پلیٹ کو آدھی ایسی سبزیوں سے بھریں جن میں نشاستہ نہ ہو جیسے گاجر، بند گوبھی اور کھیراوغیرہ جبکہ ایک چوتھائی کو نشاستہ دار سبزیوں جن میں آلو، مکئی اور مٹر سے جبکہ بقیہ میں پروٹین سے بھر پور غذا جیسے مرغی، مچھلی اور پھلیاں شامل کریں۔ کاربوہائیڈریٹ سے بھر پور کھانے جیسے پاستہ اور کیک کے استعمال میں محتاط رہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو بلند کرسکتے ہیں۔

ورزش کریں

وزن تیزی سے کم کریں گے تو بہتر محسوس کریں گے، باہر نکلے اور مزید کیلوریز جلائیں، اس کے لیے ٹرینر کی ضرورت نہیں، ہفتے میں 5 دن 30 منٹ تیز قدموں سے چلنا کافی ہے۔ ایک ورک آئوٹ کے دوران بننے والا دوست آپ کو سختی کے ساتھ اس روٹین پر عمل کروائے گا، تو اپنے دوست کو جم جوائن کرنے کے لیے فون کریں۔ رسی کودنا، واک کرنا، تیراکی، وزن اٹھانا، پش اپس اور پل اپس اچھی ورزشیں ہیں۔

وقت پر سونا

مکمل یعنی 8 گھنٹے کی نیند لینا خون میں شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔ اگر آپ اٹھنے کے باوجود رات میں سو نہیں پارہیں ہیں اور5 گھنٹے سے کم نیند لے رہیں ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہیں کہ آپ کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ رات میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند اشد ضروری ہے۔ اچھی اور پرسکون نیند کے لیے ہر قسم کے نشے سے دور رہیں، چائے یا کافی دن میں لیں۔

سگریٹ نوشی سے دور رہیں

اگرآپ اس کے عادی ہیں تو اسے فوراً ترک کر دیں۔ کیونکہ سگریٹ پینے والوں میں ٹائپ ٹو ذیا بیطس کا خطرہ نہ پینے والوں کی نسبت 30 سے 40 فیصد زیادہ پایا جاتا ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور پھر بھی سگریٹ کے عادی ہیں تو آپ کواس کی بد ترین علامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے۔

ادویات کا استعمال

کچھ ادویات کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی طرح خون میں شوگراور موٹاپے کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ اس فہرست میں شامل ہیں جن میں ذیابیطس کا خطرہ موجود ہے، تو ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا اور اس کی مقدار کو پابندی سے لیں کراپنی صحت کو بہتر بنائیں۔

Sugar Ka Khatra Kin Logon Mein Ziada Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ka Khatra Kin Logon Mein Ziada Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ka Khatra Kin Logon Mein Ziada Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2203 Views   |   19 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

ذیابیطس کا خطرہ کن لوگوں میں زیادہ ہوتاہے؟ اہم معلومات جن کا جاننا انتہائی ضروری

ذیابیطس کا خطرہ کن لوگوں میں زیادہ ہوتاہے؟ اہم معلومات جن کا جاننا انتہائی ضروری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذیابیطس کا خطرہ کن لوگوں میں زیادہ ہوتاہے؟ اہم معلومات جن کا جاننا انتہائی ضروری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔