سردی کے موسم میں جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، تل کے تیل کا استعمال کریں اور درد سے نجات پائيں

تل کے بیچوں کا استعمال روٹی اور بیکری کی مصنوعات میں صدیوں سے کیا جاتا ہے- عام طور پر تل میں سے تیل نکال کر ان تلوں کو لڈو اور دیگر کھانے کی چیزوں میں لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- مگر حالیہ تحقیق کے مطابق تلوں کا تیل بہت سارے فوائد کا حامل ہوتا ہے جس کا استعمال انسان کی جلد ، بالوں کو نہ صرف صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے سردی کے موسم میں ہونے والے جوڑوں کے درد میں بھی افاقہ ہو سکتا ہے-

تل کے تیل کے فوائد

تل کا تیل تلوں کو پیس کر ان میں سے نکالا جاتا ہے تل درحقیقت بیچ ہوتے ہیں جو تل کے پھول سے حاصل کیے جاتے ہیں اور اس کے تیل کو پودوں سے حاصل ہونے والے باقی تمام تیلوں کی ملکہ قرار دیا جائے تو ایسا کچھ غلط نہ ہو گا کیوں کہ یہ فوائد کے اعتبار سے سب سے زيادہ بہتر ہوتا ہے-

1: اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے

تل کے تیل میں دو اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں نئے خلیے بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے دل کے دورے کے خطرے سے بچاتا ہے-

2: اندرونی اور بیرونی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے

اس کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ سردی کے موسم میں جوڑوں کے درمیان ہونے والی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے جس کے سبب ایک جانب تو جوڑوں کو ہلانے جلانے میں آسانی ہوتی ہے دوسری جانب جوڑوں میں ہونے والے درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-

3: قبض سے نجات دلاتا ہے

قبض بہت ساری خطرناک بیماریوں کا سبب بننے والی بیماری ہے جس سے تل کا تیل بغیر کسی بھی سائڈ افیکٹ کے نہ صرف نجات دلاتی ہے بلکہ قبض کو ہونے سے بھی روکتی ہے-

4: چمکدار اور روشن جلد کے لیے

تل کا تیل وٹامن ای سے بھر پور ہوتا ہے اور وٹامن ای انسانی جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اس سےایک جانب تو جھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جلد پر موجود داغ دھبے صاف کر کے اس کو چمکدار اور شفاف بناتا ہے-

5: بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے

تل کے تیل کے اندر یہ حیرت انگیز خاصیت ہوتی ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال خون میں بلڈ شوگر کے لیول کو کم کرتا ہے اور ٹائپ ٹو ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ یہ بہت مفید ثابت ہوا ہے اور اس کا آٹھ سے دس دن تک باقاعدہ استعمال سے بلڈ شوگر لیول میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے-

تل کے تیل کے استعمال کا طریقہ

تل کے تیل کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اس میں کھانا پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ درد کی حالت میں درد والی جگہ پر اس کے مساج سے بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے-
صحت مند بالوں اور جلد کے لیے اس کا جلد اور بالوں پر مساج بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے-
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تیل ملا کر پینے سے نہ صرف قبض میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے -

Til Ke Tail Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Til Ke Tail Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Til Ke Tail Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7611 Views   |   10 Jan 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

سردی کے موسم میں جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، تل کے تیل کا استعمال کریں اور درد سے نجات پائيں

سردی کے موسم میں جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، تل کے تیل کا استعمال کریں اور درد سے نجات پائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، تل کے تیل کا استعمال کریں اور درد سے نجات پائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔