بیوی نے شوہر کی چھٹی شادی کرا دی ۔۔ فلپینی لڑکی کو مسلمان کرنے والے پاکستانی شہری کی دلچسپ کہانی

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ڈیلی دھرتی نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ایک ایسے پاکستانی کے بارے میں بتایا گیا جس نے 6 شادیاں کر لی ہیں۔

پاکستان کے زاہد خان نے ایک ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، 5 شادیاں کرنے کے بعد زاہد نے چھٹی شادی فلپائن سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے کی ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے زاہد خان کا کہنا تھا کہ 4 بیویوں کو طلاق دے چکا ہوں، لیکن پانچویں میرے ساتھ ہی ہے، اور اب چھٹی بیوی بھی پانچویں کے ساتھ رہے گی۔

رپورٹر نے سوال کیا کہ شادی کے لیے پہلے کس نے پوچھا تو زاہد خان نے فورا کہا کہ چھٹی اہلیہ نے پروپوز کیا لیکن جب رپورٹر نے بھابھی سے پوچھا تو بھابھی نے کہا میں نے کہا تھا کہ اگر سچ میں محبت کرتے ہو، تو شادی کروں گی۔ جس کے بعد زاہد نے کہا کہ ہاں میں تم سے محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔

ٹوٹی پھوٹی انگریزی ہی سہی، مگر زاہد خان پُر اعتماد طریقے سے چھٹی بیوی سے باتیں کرتے ہیں، پھر ساتھ ہی ان کا مزاحیہ انداز بھابھی کو ہنسا دیتے ہیں۔ فلپائن کی دوشیزہ سے چھٹی شادی کرنے سے پہلے زاہد نے انہیں مسلمان کیا تھا، اسلام قبول کرنے سے پہلے ان کا نام الیکسا تھا لیکن اسلام قبول کرنے بعد پروین رکھ دیا۔

اگرچہ زاہد مزاحیہ انسان ہیں اور ہر موقع پر مزاق کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر اپنی پانچویں اور چھٹی بیگم کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پانچویں بیوی سے زاہد نے پہلے اجازت مانگی تھی کہ اگر انہیں قبول ہو تو ہی وہ فلپائن کی دوشیزہ سے شادی کریں گے، زاہد نے بتایا کہ الیکسا کو یہاں مشکلات کا سامنا ہے، بہرحال جذباتی کرنے کے بعد پانچویں اہلیہ زاہد کی چھٹی شادی کے لیے مان ہی گئیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   930 Views   |   27 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بیوی نے شوہر کی چھٹی شادی کرا دی ۔۔ فلپینی لڑکی کو مسلمان کرنے والے پاکستانی شہری کی دلچسپ کہانی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بیوی نے شوہر کی چھٹی شادی کرا دی ۔۔ فلپینی لڑکی کو مسلمان کرنے والے پاکستانی شہری کی دلچسپ کہانی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.