دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کچھ خاص ٹپس ،ایسا کیا کریں کہ بچے کو دودھ کی پوری خوراک مل سکے ۔

بچے کی پیدائش زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کا نام ہے اس میں آپ کی اور خاص کر ماں کی زندگی مکمل تبدیل ہوجاتی ہے ۔ بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی پرورش تک مختلف دور آتے ہیں جن سے ماں کو ہی گزرنا ہوتا ہے ۔اس میں سب سے مشکل دور وہ ہے جب ماں اپنے بچے کی اپنے دودھ سے خوراک کی ضرورت پوری کرتی ہے۔ایسے میں بعض اوقات ہوتا ہے کہ ابتدائی کچھ مہینوں کے بعد دودھ کم ہوجاتا ہے اور بچے کا پیٹ نہیں بھر پاتا۔ جس کی وجہ سے بچہ روتا رہتا ہے، اور تنگ کرتا رہتا ہے۔ ایسے میں مجبوراً ماؤں کو ڈبے کا دودھ لگوانا پڑتا ہے۔ چنانچہ اس مشکل کو سمجھتے ہوئے آج ہم آپ سے کچھ وہ ٹپس اور خوارک شئیر کریں گے جس کو آزما کر آپ دودھ بڑھا سکتی ہیں اور بچے کی خوراک پوری ہوسکتی ہے۔ اکثر اوقات مائیں اس وقت گھبرا جاتی ہیں جب چند مہینے بعد ان کا دودھ کم ہوجاتا ہے اور بچہ تنگ کرنا شروع کرتا ہے۔اس کے لئے گھبرائیں نہیں اور ہمت نہ ہاریں ،سب سے پہلے اپنی خوراک درست کریں ،ہمارے ہاں یہ دیکھا گیا ہے کہ مائیں حمل کے دوران تو اپنا خیال رکھتی ہیں لیکن بچے کی پیدائش کے بعد بالکل اپنی پرواہ کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔جو کہ بالکل غلظ ہے، آپ کو اپنی ڈائٹ کا اب بھی اتنا ہی خیال رکھنا ہے کیونکہ اب اگر آپ اپنا خیال نہیں رکھیں گی تو بچے کو پوری خوراک نہیں ملے گی اور وہ کمزور ہو جائے گا اور چڑچڑا ہو جائے گا ۔ اسی لئے مائیں اپنا خیال ضرور رکھیں، ماں صحت مند ہوگی تو بچہ صحت مند ہو گا۔

ماؤں کے لئے ٹپس۔

اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کے بچے کا پیٹ نہیں بھر رہا اور دودھ اس کو پورا نہیں ہو رہا تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے اس سے کوئی لیکٹیشن سپلیمنٹ ضرور لکھوا لیں ،اس کے استعمال سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
دن بھر میں کم ازکم ایک کلو دودھ ضرور پئیں ،چاہے دہی کی شکل میں ،چاہے دودھ کی شکل میں ،چاہے پنیر کی شکل میں ہو۔
دودھ پلانے سے پہلے اور بعد میں ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں ۔اس سے دودھ اچھا ہوگا۔
دن بھر میں 10 سے 14 گلاس سادہ پانی پئیں۔
بچے کی پیدائش کے بعد اپنے جسم کی مالش یا مساج کے لئے ضرور کسی کو رکھیں یا آپ کی امی یا بہن جو بھی مساج کر سکتی ہوں وہ ضرور کریں ۔اس سے آپ کا دوران خون صحیح رہے گا اور دودھ کی روانی بھی صحیح رہے گی۔v روزانہ نیم گرم پانی سے نہائیں ،اس سے یہ ہوگا کہ اکثر دودھ کی وجہ سے سینے میں گانٹھیں بن جاتی ہیں ،وہ نہیں بنیں گی گرم پانی سے نہانے کی وجہ سے آپ کی خون کی روانی صحیح رہے گی تو گانٹھیں بھی نہیں بنیں گی۔

زیرہ۔۔۔

اپنی خوراک میں زیرہ ضرور شامل کریں ۔روزانہ آدھا چائے کا چمچ زیرہ ہلکا سا بھون کر پیس کر رکھ لیں اس کو گرم دودھ کے ساتھ پی لیں۔

دانہ میتھی ۔۔۔

اس کو رات کو پانی میں بھگو دیں ،صبح اس کا پانی بھی پی لیں اور اس کو چبا کر کھالیں۔

دودھ۔۔۔

دودھ کا استعمال ضرور کریں اس کے ساتھ لیکٹیشن سپلیمنٹ بھی استعمال کریں۔

لہسن۔۔۔

لہسن اپنی خوراک میں ضرور کھائیں اس سے بھی دودھ میں اضافہ ہوتا ہے

جو کا دلیہ۔۔۔

روز صبح ناشتے میں جو کا دلیہ کھائیں یہ بہت طاقتور ہے اور اس سے دودھ بہت اچھا ہوتا ہے۔

مکھانے۔۔

مکھانے کیلشئیم کا بہت عمدہ ذریعہ ہیں ان سے بھی دودھ بڑھتا ہے۔

دودھ بڑھانے کا نسخہ

مکھانے 50 گرام
سونف 25 گرام
بنولے کے بیج 50 گرام
ان تینوں کو ملا کر پیس لیں پاؤڈر بنالیں ۔ رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک کھانے کا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر پئیں ۔۔انشاءاللہ فائدہ ہوگا

Doodh Pilane Wali Maon Ke Liye Khas Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Pilane Wali Maon Ke Liye Khas Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Pilane Wali Maon Ke Liye Khas Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4078 Views   |   12 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کچھ خاص ٹپس ،ایسا کیا کریں کہ بچے کو دودھ کی پوری خوراک مل سکے ۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کچھ خاص ٹپس ،ایسا کیا کریں کہ بچے کو دودھ کی پوری خوراک مل سکے ۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کچھ خاص ٹپس ،ایسا کیا کریں کہ بچے کو دودھ کی پوری خوراک مل سکے ۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔