بد ہضمی اور بھوک کا نہ لگنا دوسری کونسی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے؟

آج کے دور کا انسان کئی بیماریوں میں مبتلا نظر آتا ہے- ناقص، خراب، ملاوٹ شدہ اور غیر متوازن غذا کے استعمال سے معدے اور بد ہضمی کا مسئلہ آج عام ہے اور اس پر مزید نقصان یہ کرتے ہیں کہ سنی سنائی باتوں اور نسخوں پر عمل کر کے خود سے ہی دوا لینا شروع کر دیتے ہیں-

ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے سے ہی کسی دوا کا استعمال کریں چاہے وہ ہربل،ہومیو یا ایلوپیتھک دوا ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ ایک ماہر معالج ہی آپ کی بیماری کا بہترین علاج کر سکتا ہے- آج کا نوجوان معدے کے مسائل سے دوچار ہے اس لیے میں اس موضوع کو چنا ہے-

معدے کے امراض میں عام طور پر ورم معدہ کی شکایت کی جاتی ہے نظام ہضم کی خرابی، گیس، اپھارہ، بھوک کا نہ لگنا اور معدے کا السر نمایاں بیماریاں ہیں- اگر یہ مسئلہ پیدا ہو جائے تو پھر معدے میں درد کا ہونا، متلی، قے کا آنا اور معدے کی جلن جیسی تکالیف ہوتی ہیں-

ان بیماریوں کی وجہ سے ہمارا پورا جسم ہی متاثر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سر درد، آنکھوں کی نظر کا کم ہونا، ہڈیوں میں درد، گردے کی خرابیاں، وزن میں کمی، ذہنی انتشار اور دوسرے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

اس لیے اپنے معدے کو تندرست رکھنے کے لیے تازہ سبزیوں اور پھلوں کا انتخاب کریں اور باہر کے کھانوں سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ معدے کا ورم، درد یا السر فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال کرنا ہی ہے- اس کے علاوہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی بھی معدے کی بیماریوں کی وجہ ہوتے ہیں ان سے بھی ہمیں مکمل پرہیز رکھنے کی ضرورت ہے- کھانا ہمیشہ وقت پر ہی کھائیں بے وقت کا کھانا بھی معدے کے مسائل پیدا کرتا ہے-

صدمہ ،غم اور تفکرات بھی معدے کی کمزوری کا سبب بنتے ہیں ہمیشہ خوش رہنے کی عادت اپنائیں صاف ستھرا لباس اور غذا کا استعمال کریں ۔

علاج:
اگر بھوک نہ لگتی ہو تو دس گرام اجوائن، پانچ گرام کالا نمک اور ایک گرام ہینگ لے کر سفوف بنا لیں اور بوقت ضرورت ایک گرام استعمال کریں بھوک کھل کر لگے گی
٭پودینہ کی چٹنی کا روزانہ استعمال بھی بد ہضمی اور بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے
٭لیموں کا رس ،کالی مرچ اور کالا نمک ملا کر پینے سے بھی بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے اور بد ہضمی سے بھی نجات مل جاتی ہے
٭ٹماٹر پر کالی مرچ چھڑک کر استعمال کرنے سے بھی بد ہضمی نہیں ہوتی اور کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے
٭پیاز پر نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور کھانے کے ساتھ بطور سلاد استعمال کریں اس نہ صرف کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے بلکہ بھوک بھی لگتی ہے اور قبض نہیں ہوتی
٭اگر بد ہضمی کے ساتھ ساتھ گیس اور اپھارہ بھی ہو تو پھر تین گرام میتھی دانہ پیس کر سفوف بنا لیں اس سفوف کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ بالا بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔

Badhazmi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badhazmi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badhazmi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7664 Views   |   08 May 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بد ہضمی اور بھوک کا نہ لگنا دوسری کونسی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے؟

بد ہضمی اور بھوک کا نہ لگنا دوسری کونسی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بد ہضمی اور بھوک کا نہ لگنا دوسری کونسی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔