آپ اپنے ہونٹوں کو کیسے خوبصورت بنا سکتی ہیں؟ جانیئے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی جیسا بنانے کے چند طریقے

مسکراہٹ کتنی ہی دل فریب کیوں نہ ہو اگر ہونٹ خوبصورت نہیں تو یہ اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ اکثر خواتین اس جانب کم ہی توجہ دیتی ہیں۔ ہونٹ کی مثال اسفنج کی طرح ہے جب اسے پانی ملتا ے تو یہ پھول کی طرح کھلے نظرآتے ہیں مگر بڑھتی عمر، متوازن غذا کا نہ ہو نا، پانی کی کمی، سگریٹ نوشی، نیند کم لینا، بیماری اور ادویات کا استعمال وہ عوامل ہیں جو چہرہ کی جلد کے ساتھ ہونٹ کو بھی متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہونٹ سیاہ، کھردرے اور بے رونق نظر آنے لگتے ہیں۔
مگر بہت پیار اور نرمی سے ان طریقہ کار کے ساتھ اس کا خیال رکھا جائے تو آپ کے ہونٹ بھی حسین بن سکتے ہیں۔

کہیں بھی جائے پانی ساتھ لے جائیں

جسمانی صحت کے حوالے سے پانی کی اہمیت سے سب ہی واقف ہیں یہ جہاں آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھے گا وہیں جلد اور ہونٹ کی بھی قدرتی نمی اور چمک کا بحال رکھے گا۔

ہونٹ پر زبان پھیرنا

یہ اکثر لوگوں کی عادت میں شامل ہے۔ اس طرح تھوک میں شامل عناصر ہونٹ کی بیرونی جو کہ حفا ظتی تہہ کہلاتی ہے کو بری طرح نقصان پہنچا کر ہوںٹ کی خشکی کا سبب بنتے ہیں۔ اس عمل سے گریز کریں اور ہونٹ پر لپ بام کا استعمال کریں۔

بہترین لپ بام کا انتخاب کریں

ایسی بام کا انتخاب کریں جس میں ہوںٹ کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے والے اجزا موجود ہوں، جیسے شہد کی مکھی سے حاصل ہونے والا موم، تخم ملنگا سے بنایا گیا مکھن، وٹامن ای اورناریل یا بادام کا تیل، یہ تمام اس سلسلے میں بہترین نتائج کے حامل ہیں ساتھ ہی پیٹرولیم جیلی اور ویسلین بھی کافی کار آمد ہیں۔ اگر آپ حساس جلد کی مالک ہیں تو کسی جلد کے ماہرسے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی جلد کی مناسبت سے کوئی اچھی میڈی کیٹڈ بام تجویز کردیں۔

ایکسفولیٹ

ہونٹ کی رنگت اگر گہری ہونے لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایکسفولیٹ کی ضرورت ہے اس مقصد کے لیے چہرہ پر لگایا جانے والا اسکرب بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس طرح ہونٹ پرسے مردہ جلد اترکر نئی جلد آنے لگے گی اور ہونٹ قدرتی گلابی نظر آئیں۔

حفاظت میں احتیاط سے کام لیں

سورج کی مضر شعاعیں چہرہ کے ساتھ ہوںٹ کی جلد کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتی ہیں کیوںکہ ہونٹ پر جلد کی باریک تہہ ہوتی ہے جس میں میلانن کم پایا جاتا ہے اسی لیے جب بھی گھر سے باہر جائیں چہرہ کے ساتھ ہونٹ کے لیے بھی سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ کے لیے ایسی پروڈکٹ یا لپ اسٹک کا انتخاب کریں جن میں ایس پی ایف 15 شامل ہو۔

میٹ لپ اسٹک کبھی کبھی

یہ بہت زیادہ خشک ہونے کی بنا پر ہونٹ کو بھی خشک کر دیتی ہے اور ایسے ہونٹ جو پہلے ہی کھردرے اور خشک ہوں ان کے لیے مزید نقصان کا باعث بنتی ہے۔ لہٰذا اس کے لگانے میں احتیاط سے کام لیں اور کبھی کبھار استعمال کریں، یا اس کے بجائے ایسی لپ اسٹک خریدیں جن میں وٹامن ای یا گلیسرین شامل ہو اور کبھی میٹ لپ اسٹک لگانا مقصود ہوتو پہلے لپ بام لگائیں۔

Hont Hain Ya Gulab Ki Pankhari

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hont Hain Ya Gulab Ki Pankhari and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hont Hain Ya Gulab Ki Pankhari to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sahil  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3052 Views   |   23 Jun 2022
About the Author:

Sahil is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sahil is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

آپ اپنے ہونٹوں کو کیسے خوبصورت بنا سکتی ہیں؟ جانیئے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی جیسا بنانے کے چند طریقے

آپ اپنے ہونٹوں کو کیسے خوبصورت بنا سکتی ہیں؟ جانیئے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی جیسا بنانے کے چند طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ اپنے ہونٹوں کو کیسے خوبصورت بنا سکتی ہیں؟ جانیئے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی جیسا بنانے کے چند طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔