“ڈاکٹر صاحبہ میرے پیریڈز کا مسئلہ ہے یہ ریگولر نہیں ہیں اور جب ہوتے ہیں تو بہ زیادہ بلیڈنگ ہوتی ہے۔ میری شادی ہونے والی ہے اور اس بیماری کا علاج کروانا چاہتی ہوں تاکہ آنے والی زندگی میں کوئی مسئلہ نہ ہو“
مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں شامل خاتون نے ڈاکٹر نگینہ راشد سے سوال کیا۔ ڈاکٹر نگینہ کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ہیں۔ انھوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پی سی او ایس کے مرض میں خواتین میں مردانہ ہارمونز کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے پیریڈز کے مسائل اور چہرے پر اضافی بال آجانے جیسے مسائل ہوجاتے۔ اس کے علاوہ ماں بننے کے عمل میں بھی کئی رکاوٹیں ہوتی ہیں۔ البتہ اس بیماری کی علامات کم کی جاسکتی ہیں اور اس سے پیدا پونے والے مسائل کا علاج بھی ممکن ہے۔
علاج کے لئے
ماہرین کے مطابق اس مرض میں مبتلا خواتین کو اپنا وزن کم رکھنا چاہیے۔
اناج، بیج، دالیں، سبزیاں اور پھلوں پر مشتمل خوراک کھانی چاہیے۔
ہفتے میں کم سے کم 3 دن 30 منٹ ورزش کرنی چاہیے۔