اس کی ماں مجھ سے دوائیں لینے آتی تھی پھر.. محق مہر میں کیا کچھ رکھا؟ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں

"دانیہ کی ماں میرے پاس دوائیں لینے آتی تھیں. ایک بار انھوں نے کہا کہ آپ لودھراں آئیں تو میرے گھر ضرور آنا. اسی طرح دوبارہ کہا تو میں نے دعوت قبول کرلی. ہم حکیم لوگ ہیں ہماری آنکھوں میں ایکسرے مشین فٹ ہوتی ہے. دیکھ کر پتا چل جاتا ہے کہ کون انسان کیسا ہے"

یہ کہنا ہے حکیم احمد شہزاد لوہا پاڑ کا جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ساتھ ہی حکیم بھی ہیں. حال ہی میں معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ اور حکیم احمد شہزاد نے شادی کی ہے جس کے بعد دونوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے.

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حکیم احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ جب میں نے دانیہ کا گھر دیکھا تو اندازہ ہوا کہ عامر لیاقت کے وراثت کے کیس میں ان کا سب کچھ بک چکا ہے. میں ان کا ساتھ دینا چاہتا تھا لیکن کیس کے حوالے سے ملنے پر لوگوں نے غلط باتیں کرنی شروع کردیں جو میرے دماغ میں بیٹھ گئیں. میں دانیہ کو کال اور میسج کرتا تھا لیکن اس نے کہا کہ نکاح کرنا ہے تو ٹھیک ہے اس کے علاوہ کسی قسم کی دوستی نہیں کروں گی.

حکیم احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں 3، 4 مہینے کوشش کرتا رہا اور نمازیں پڑھ کر دعائیں مانگتا رہا کہ یہ لڑکی ہاں کردے. میری پہلے سے 3 بیویاں ہیں اور دانیہ چوتھی بیوی ہے. اس کو حق مہر میں 60 لاکھ کی گاڑی، گھر اور 4 سونے کے سیٹ دیے ہیں.

حکیم احمد شہزاد نے کہا کہ میں اپنی بیوی کا ہمیشہ ساتھ دوں گا جبکہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی عامر لیاقت کی وراثت میں اپنے حصے کے لئے لڑیں گی اور عدالت کے فیصلے کو تسلیم کریں گی باقی وہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں.

Dania Shah Second Marriage Details

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Shah Second Marriage Details and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Shah Second Marriage Details to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1509 Views   |   02 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

اس کی ماں مجھ سے دوائیں لینے آتی تھی پھر.. محق مہر میں کیا کچھ رکھا؟ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اس کی ماں مجھ سے دوائیں لینے آتی تھی پھر.. محق مہر میں کیا کچھ رکھا؟ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس کی ماں مجھ سے دوائیں لینے آتی تھی پھر.. محق مہر میں کیا کچھ رکھا؟ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔