ابھی دھیان نہیں دیا تو بانجھ بھی ہوسکتے ہیں۔۔ مردوں میں بے اولادی کی سب سے بڑی وجہ کو کیسے دور کریں؟ جانیں

اگرچہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو تیزی سے بڑھانے کا کوئی جادوئی حل نہیں ہے، لیکن طرز زندگی میں بہت سی قدرتی تبدیلیاں اور عادات ہیں جو صحت مند ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ٹیسٹوسٹیرون ایک ایسا ہارمون ہے جو مردانہ تولیدی بافتوں اور دیگر ثانوی جنسی خصوصیات کی نشوونما اور دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہارمون خواتین میں بھی پایا جاتا ہے لیکن مردوں کے مقابلے میں انتہائی کم۔ البتہ مردوں میں اس کی کمی سے صحت کے سنگین مسائل اور بانجھ پن سامنے آسکتا یے۔

پلاسٹک مضر ہے

پلاسٹک، کیڑے مار ادویات، اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو اینڈوکرائن میں خلل ڈالتے ہیں لہذا ان کیمیکلز اور مصنوعات کا استعمال کم سے کم کریں۔

لوگوں سے میل جول

لوگوں سے میل جول اور بات چیت کرنے سے جسم میں ہارمون کی سطح میں بہتری آتی ہے۔

ذہنی تناؤ

یوں تو تناؤ صحت ے لئے ہر لحاظ سے مضر ہے لیکن دائمی تناؤ ہارمونل عدم توازن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ تناؤ کو کم کرنے کے لئے کام کا بوجھ کم کریں اور ذہنی طور پر پرسکون رہنے کے لئے نفسیاتی معالج سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

موٹاپا کم کریں

موٹاپا اور کم وزن دونوں ہی ہارمون کے توازن کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غذا اور ورزش کے امتزاج کے ذریعے صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔

بھرپور نیند

نیند میں کمی ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار کو براہِ راست متاثر کرتی ہے اس لئے نیند بھرپور لیں اور رات گئے موبائل کے استعمال سے گریز کریں۔

ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذائیں

بروکولی، گوبھی اور کیلے میں انڈول-3-کاربنول جیسے مرکبات ہوتے ہیں جو ایسٹروجن کی سطح کو منظم کر کے ٹیسٹوسٹیرون کو بہتر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پالک اور ہرے پتے والی سبزیاں میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں کردار ادا کرتی ہیں۔ زنک ٹیسٹوسٹیرون کے لئے اہم معدنیات ہے جو کدو کے بیج، دالیں، پھلیاں، گری دار میوے اور گائے گا گوشت میں مل جاتا ہے۔ سالمن، ٹراؤٹ اور مچھلیوں میں اومیگا ٣ فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جبکہ انڈے وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ پیاز میں فلیونائڈز اور لہسن میں ایلسین جبکہ ادرک اور زیتون کا تیل بھی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Proven Ways To Increase Testosterone Levels Naturally

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Proven Ways To Increase Testosterone Levels Naturally and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Proven Ways To Increase Testosterone Levels Naturally to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2220 Views   |   29 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ابھی دھیان نہیں دیا تو بانجھ بھی ہوسکتے ہیں۔۔ مردوں میں بے اولادی کی سب سے بڑی وجہ کو کیسے دور کریں؟ جانیں

ابھی دھیان نہیں دیا تو بانجھ بھی ہوسکتے ہیں۔۔ مردوں میں بے اولادی کی سب سے بڑی وجہ کو کیسے دور کریں؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ابھی دھیان نہیں دیا تو بانجھ بھی ہوسکتے ہیں۔۔ مردوں میں بے اولادی کی سب سے بڑی وجہ کو کیسے دور کریں؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔