کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید چنے ہماری صحت کے لئے کتنے ضروری ہیں؟ جانیں سفید چنے میں چھپے صحت کے کئی اہم راز

ہم سب سفید چنے خاص تہواروں جیسے عید وغیرہ یا دعوتوں میں کھاتے ہیں اور گھروں میں سفید چنوں کا پلاؤ یا پھر بریانی بھی بناتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ چنے آپ کی صحت کے لئے کتنے فائدے مند ہیں؟
اگر آپ ان مزیدار چنوں کے فوائد جان لیں تو آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے، تو چلیں پھر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سفید چنوں کے استعمال سے آپ کو کون کون سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

سفید چنوں میں چھپے صحت کے فوائد

• سفید چنوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
• چنوں میں فائبر کی بھی وافر مقدار شامل ہوتی ہے، ایک کپ چنوں میں 13 گرام فائبر، 15 گرام پروٹین، 270 کیلوریز، 45 گرام کاربوہائیڈریٹ اور صرف 4 گرام فیٹ شامل ہوتا ہے۔
• اگر منرلز اور وٹامنز کی بات کی جائے تو چنوں میں میگنیشیم، زِنک، آئرن، کاپر اور وٹامن بی 6 موجود ہوتے ہیں۔

سفید چنوں کے استعمال سے کون کون سی بیماریوں میں فائدے مند ہے؟

بلڈ شوگر

سفید چنوں کا استعمال کرنے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے یہ خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔

امراضِ قلب

کیونکہ چنوں کے استعمال سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور بلڈ شوگر کنڑول میں رہتا ہے اس لئے یہ آپ کو امراضِ قلب سے بھی محفوظ رکھتے ہیں، اور چنوں کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، یہ کولیسڑول کو کنٹرول کرتا ہے۔

وزن

چنے فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے ان کا مستقل استعمال کرنے سے آپ کا وزن بھی گھٹے گا، اگر سلاد میں ملا کر یا پھر انہیں اُبال کر سادہ بھی کھا لیا جائے تو یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ

چنوں کا استعمال آپ کو بھرپور فائبر فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے اگر آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے تو چنوں کا استعمال کریں اس سے آپ کا قبض ٹوٹ جائے گا، اور ساتھ ہی آپ کی آنتوں میں پی ایچ لیول برقرار رہے گا۔

اینٹی ایجنگ

چنے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں یہ آپ کے بڑھتی عمر کے اثرات کو چھپاتے ہیں ساتھ ہی ذہنی تناؤ میں بھی اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔

Sufaid Channy Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Channy Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Channy Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4814 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید چنے ہماری صحت کے لئے کتنے ضروری ہیں؟ جانیں سفید چنے میں چھپے صحت کے کئی اہم راز

کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید چنے ہماری صحت کے لئے کتنے ضروری ہیں؟ جانیں سفید چنے میں چھپے صحت کے کئی اہم راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید چنے ہماری صحت کے لئے کتنے ضروری ہیں؟ جانیں سفید چنے میں چھپے صحت کے کئی اہم راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔