ٹماٹر مہنگے ہوں یا سستے ۔۔۔ اب کوئی ٹینشن نہیں، جانیئے ٹماٹروں کو ایک سال تک محفوظ رکھنے کے 4 آسان طریقے

کوئی بھی تہوار ہو ہمارے ہاں ٹماٹر سب سے پہلے مہنگے ہوجاتے ہیں کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ زیادہ تر ڈشزمیں ٹماٹر ڈالے جاتے ہیں،عید ہو، بقرعید ہو، رمضان ہوں یا محرم ہردفعہ ٹماٹروں کی ویلیو ہائی ہوجاتی ہے اورایسے میں خواتین پریشان ہوجاتی ہیں کہ کیا کیا جائے کیونکہ تقریباً ہر کھانے میں ٹماٹرڈلتے بھی ہیں اور ان سے زائقہ بھی آتا ہے اور گھر کے مردوں کے موڈ خراب ہوجاتے ہیں ٹماٹر کا نام اور ان کے دام سن کر۔ایسے میں ہم ٹماٹرکو محفوظ کرنے کے 4 ایسے طریقے لے کر آئے ہیں جن کو آزما کر آپ اپنے ٹماٹر ایک سال تک بالکل محفوظ رکھ سکتی ہیں نہ ان کا ذائقہ خراب ہو گا اور نہ ہی ان کا رنگ۔

طریقہ نمبر1

سب سے پہلے ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر کسی کپڑے سے خشک کر لیں۔
اس کے بعد ان کے اوپر اور نیچے سے ڈنٹھل کاٹ دیں۔ اور ایک پتیلے میں پانی ڈال کر ان ٹماٹروں کو اس میں ڈال کر اس میں ایک چمچ نمک ڈال کر 15 منٹ کے لئے ابلنے دیں ۔ اوپر سے کور کردیں۔
15 منٹ کے بعد جب ٹماٹر ابل جائیں تو ان کا چھلکا ہٹا دیں اور ان کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
اب ان کو کیوبس کی ٹرے میں ڈال کر فریزر میں جما دیں۔ اور جب جم جائیں تو یہ کیوبس کسی تھیلی یا زپ لاک میں ڈال کر محفوظ کر لیں اس سے جگہ نہیں گھرے گی۔ یہ ایک سال تک بالکل خراب نہیں ہوں گے۔

طریقہ نمبر 2

ٹماٹر دھو کر خشک کر لیں ان کے اوپر نیچے کے ڈنٹھل کاٹ دیں اور ان کو 4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک ائیرٹائٹ کنٹینر لیں اس میں نیچے ایک پلاسٹک کی شیٹ بچھائیں اور اس کے اوپر لائن سے یہ ٹماٹر رکھ دیں، خیال رہے یہ ایک دوسرے کے اوپر نہ رکھیں ، نیچے کی لائن رکھ کر دوبارہ اس کے اوپر پلاسٹک شیٹ رکھیں اور پھر اوپر دوسری تہہ لگائیں۔ اسی طرح رکھتے جائیں۔ جب کنٹینر بھر جائے تو اس کو پیک کر کے رکھ دیں ، اسے اگر فریج میں بھی رکھیں گے تو یہ 20 دن تک بالکل تازہ رہیں گے خراب نہیں ہوں گے۔ اور فریزر میں رکھ دیں گے تو تقریباً 8 ماہ تک خراب نہیں ہوں گے۔

طریقہ نمبر 3

ٹماٹر دھو کر خشک کر لیں اب اس کے اوپر نیچے کے ڈنٹھل کاٹ کراس اس ٹماٹر پر اوپر کی سائڈ پرکراس میں کٹ لگادیں۔ اب اس کو کسی شاپر میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں یہ بھی ایک سال تک خراب نہیں ہوگا ۔ جب استعمال کرنا ہو تواس کو شاپر سے نکال کر پانی میں ڈال دیں نرم ہوجائے تو چھلکا اتار کر استعمال کریں ۔ کٹ لگانے کی وجہ سے چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔

طریقہ نمبر 4

ٹماٹر دھو کر خشک کر لیں اور ان کو کسی زپ لاک بیگ میں رکھ کر بالکل پیک کر دیں کہ اس میں بالکل ائیر نہ جائے۔ اب اس کو فریزر میں رکھ دیں یہ بھی ایک سال تک خراب نہیں ہوں گے۔

Tamatar Mehfooz Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tamatar Mehfooz Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamatar Mehfooz Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12854 Views   |   13 Feb 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ٹماٹر مہنگے ہوں یا سستے ۔۔۔ اب کوئی ٹینشن نہیں، جانیئے ٹماٹروں کو ایک سال تک محفوظ رکھنے کے 4 آسان طریقے

ٹماٹر مہنگے ہوں یا سستے ۔۔۔ اب کوئی ٹینشن نہیں، جانیئے ٹماٹروں کو ایک سال تک محفوظ رکھنے کے 4 آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹماٹر مہنگے ہوں یا سستے ۔۔۔ اب کوئی ٹینشن نہیں، جانیئے ٹماٹروں کو ایک سال تک محفوظ رکھنے کے 4 آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔