اسٹار کڈ کو گالی بنا دیا گیا ہے۔۔ اننیا پانڈے کو اسکول میں تنگ کیوں کیا جاتا تھا؟ ادکارہ پھٹ پڑیں

"لوگوں نے اسٹار کڈ کو گالی بنا دیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی برا لفظ ہے۔ جب لوگ کہتے ہیں، 'یہ فلاں کی بیٹی ہے،' تو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں صرف اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔"

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کا جنھوں نے حال ہی میں راج شامانی کے پوڈ کاسٹ پر اپنی رائے دی کہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے "اسٹار کڈ" کا لفظ منفی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جو انہیں غیر مناسب لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کے اندرونی اور بیرونی افراد کو تقسیم کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں پر غور کرنا چاہیے۔

اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا کا کہنا تھا کہ انڈسٹری نے سب کو مواقع دیے ہیں، چاہے وہ کسی فلمی پس منظر سے ہوں یا نہ ہوں۔ اس حوالے سے انہوں نے شاہ رخ خان کی مثال دی، جو ایک غیر فلمی پس منظر کے باوجود انڈیا کے سب سے بڑے اسٹار بنے ہیں۔ اننیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھیں پہلی فلم کے بعد ہی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا یہاں تک کہ اسکول میں بھی انھیں ہنچ بیک’ (جھکے ہوئے کندھے)، ’فلیٹ چیسٹڈ’ (چپٹی چھاتی)، ’چکن لیگ’ (مرغی کی ٹانگیں) اور ’ہیئری’ (بالوں والی) جیسے ناموں سے پکارا جاتا تھا۔ جبکہ میڈیا میں آنے کے بعد وہ ٹرولنگ سے اتنا پریشان ہوئیں کہ انھیں تھیراپی کا سہارا لینا پڑا۔

1998 میں پیدا ہونے والی اننیا نے 2019 میں فلم "اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2" سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی پروڈکشن تھی۔ ان کے والد چنکی پانڈے اور والدہ بھاونا پانڈے بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

اننیا کے مطابق، فلمی پس منظر سے آنے والے اور دیگر تمام فنکار اپنی الگ الگ صلاحیتوں کے ذریعے ترقی کرتے ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ناظرین فنکاروں کو ان کی اصل قابلیت سے پرکھیں، نہ کہ ان کے خاندان کے تعلقات سے۔

یہ واضح ہے کہ اننیا اپنے کام پر توجہ دینے اور منفی تنقید کو نظر انداز کرنے کا عزم رکھتی ہیں، تاکہ اپنی شناخت مضبوط کر سکیں۔

Ananya Pandey Talking About Trolling

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ananya Pandey Talking About Trolling and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ananya Pandey Talking About Trolling to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   466 Views   |   28 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 December 2024)

اسٹار کڈ کو گالی بنا دیا گیا ہے۔۔ اننیا پانڈے کو اسکول میں تنگ کیوں کیا جاتا تھا؟ ادکارہ پھٹ پڑیں

اسٹار کڈ کو گالی بنا دیا گیا ہے۔۔ اننیا پانڈے کو اسکول میں تنگ کیوں کیا جاتا تھا؟ ادکارہ پھٹ پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسٹار کڈ کو گالی بنا دیا گیا ہے۔۔ اننیا پانڈے کو اسکول میں تنگ کیوں کیا جاتا تھا؟ ادکارہ پھٹ پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔