موسمِ سرما میں یہ پھل کھائیں قوتِ مدافعت بڑھائیں ۔۔ جانیئے کون سے پھل آپ کو کیا کیا حیرت انگیز فوائد دے سکتے ہیں

موسم بدلتے ہی مختلف قسم کے پھل بازاروں میں نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر دل کرتا ہے کہ سارے ہی پھل گھر لے جائیں، آج ہم آپ کو بتائیں گے سردیوں کی آمد ہوتے ہیں آپ کو کونسے پھلوں کو استعمال کرنا چاہیئے جن سے آپ کی قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

• سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے والے پھل

سردی کے موسم میں انسانی جسم بہت جلدی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہو جاتا ہے اس ہی لئے اس موسم میں قوتِ مدافعت بڑھانا بےحد ضروری ہے ورنہ آپ جلد ہی بیمار پڑ سکتے ہیں اور کسی بھی وائرل انفیکشن کا باآسانی شکار ہو سکتے ہیں اس کے لئے پھلوں کے استعمال سے بہتر اور کچھ نہیں۔

• امرود

امرود ایک ایسا پھل ہے جو نہایت ذائقے والا اور صحت کے لئے بےحد مفید ہے اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے امرود موسم سرما کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور امرود انسانی جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

• ناشپاتی

سردی کا پھل ناشپاتی بچوں اور بڑوں سب کو ہی بےحد پسند آتا ہے یہ نہ صرف کھانے میں بےحد ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات سے بھی مالا مال ہوتا ہے، ناشپاتی کا استعمال آنتوں کے لیے بھی بے حد فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔

• سیب

سیب کے تو اس قدر فائدے ہیں کہ اسے روزانہ کھانے کی عادت ڈال لینی چاہیئے، کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے یعنی سیب آپ کو ایک نہیں بلکہ ڈھیروں بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے، پیکٹن، فائبر، وٹامن سی اور کے سے بھرپور پھل سیب انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔

• کیوی

کیوی وٹامن سی کا خزانہ ہے، وٹامن سی سے بھرپور کیوی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے طبی ماہرین کے مطابق کیوی کا ایک کپ دن بھر میں وٹامن سی کی تجویز کردہ مقدار کی 273 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے۔ سردی کے موسم میں کیوی کا استعمال سردی کے وائرل انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

Mosam E Sarma Ke Phal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mosam E Sarma Ke Phal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mosam E Sarma Ke Phal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2961 Views   |   21 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

موسمِ سرما میں یہ پھل کھائیں قوتِ مدافعت بڑھائیں ۔۔ جانیئے کون سے پھل آپ کو کیا کیا حیرت انگیز فوائد دے سکتے ہیں

موسمِ سرما میں یہ پھل کھائیں قوتِ مدافعت بڑھائیں ۔۔ جانیئے کون سے پھل آپ کو کیا کیا حیرت انگیز فوائد دے سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسمِ سرما میں یہ پھل کھائیں قوتِ مدافعت بڑھائیں ۔۔ جانیئے کون سے پھل آپ کو کیا کیا حیرت انگیز فوائد دے سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔