خوبصورت جلد کا راز اب راز نہیں رہا“ 8 بیوٹی ٹپس جو ہالی ووڈ اداکارائیں جاذب نظر دکھائی دینے کے لئے استعمال کرتی ہیں

ہالی وڈ اداکاراؤں کی چمکتی دمکتی، خوبصورت جلد کا راز اب راز نہیں رہا۔ وکٹوریا بیکھم، جینیفر لوپیز جیسی نامی گرامی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے والے جلد کے ڈاکٹر ہیرالڈ لینسر نے کچھ ایسے سادہ اور آسان بیوٹی ٹپس بتائے ہیں جنھیں اپنا کر آپ بھی اپنے حسن کو چار چاند لگا سکتی ہیں۔

1- نہانے کے فوراً بعد کریم لگالیں

ڈاکٹر لینسر کا کہنا ہے کہ نہانے کے بعد ٹھیک ایک منٹ کے اندر اندر جلد پر موئسچرائزنگ کریم لگالینی چاہیے۔ کیوں کہ جلد خشک ہونے کے بعد تیزی سے نمی کھونے لگتی ہے۔ فوراً کریم لگا کر جلد کی نمی کی سطح کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

2- سیلفی کے لئے "پاؤٹ" نہ بنائیں

سیلفی لیتے ہوئے پاؤٹ یا مختلف شکلیں بنائی جاتی ہیں جس سے چہرے کے عضلات بلاوجہ کھینچے جاتے ہیں۔ یہ عادت جھریوں کی وجہ بنتی ہے۔

3- روئی نہیں انگلیاں استعمال کریں

میک اپ یا جلد کی نگہداشت کے لئے کوشش کریں کے زیادہ سے زیادہ انگلیوں کا استعمال کریں اس سے نہ صرف آپکی میک اپ کی اشیاء کم خرچ ہوں گی بلکہ جذب بھی اچھی طرح ہوں گی۔

4- بیکنگ سوڈا

بالوں سے اسٹائلنگ جیل یا گاڑھا تیل نکالنا اکثر بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے شیمپو میں ایک چمچہ بیکنگ سوڈا ملا کر بال دھوئے جائیں تو بال صاف ستھرے ہوجاتے ہیں۔

5- ناشتہ کرنے سے پہلے دانت صاف کریں

ڈاکٹر لینسر کہتے ہیں کہ دانتوں کی صفائی کا جلد کی صحت سے براہ راست تعلق ہے۔ جسم کے اندر موجود جراثیم، رات بھر منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ اس لئے صبح اٹھتے ہی دانت صاف کرنے سے جلد پر جراثیم کی افزائش میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

6- نہانے کا پانی

نہاتے ہوئے پانی کو نہ زیادہ ٹھنڈا کیا جائے نہ گرم۔ اگر موسم معتدل ہے تو کوشش کریں کے کمرے کے درجہ حرارت والے پانی سے نہائیں کیونکہ پانی اگر زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو تو جلد کو خشک کردیتا ہے

7- ناریل کا تیل

ناریل کا تیل جلد اور بال، دونوں کے لئے مفید ہے۔ اس لئے خوبصورتی بڑھانے کے لیے ناریل کا تیل ضرور استعمال کریں۔

8- پرائمر

میک اپ کرتے ہوئے بیس یا فاؤنڈیشن لگانے ست پہلے جلد پر پرائمر ضرور لگائیں۔ فاؤنڈیشن جلد کو خشک کرتا ہے اور مساموں کو بند کردیتا ہے جس سے چکنی جلد والوں کے چہرے پر دانے نمودار ہونے لگتے ہیں۔ پرائمر جلد کو نمی پہنچاتا ہے

Khubsoorat Jild Ka Raaz

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khubsoorat Jild Ka Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubsoorat Jild Ka Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shabnam  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2042 Views   |   22 Jan 2023
About the Author:

Shabnam is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shabnam is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

خوبصورت جلد کا راز اب راز نہیں رہا“ 8 بیوٹی ٹپس جو ہالی ووڈ اداکارائیں جاذب نظر دکھائی دینے کے لئے استعمال کرتی ہیں

خوبصورت جلد کا راز اب راز نہیں رہا“ 8 بیوٹی ٹپس جو ہالی ووڈ اداکارائیں جاذب نظر دکھائی دینے کے لئے استعمال کرتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خوبصورت جلد کا راز اب راز نہیں رہا“ 8 بیوٹی ٹپس جو ہالی ووڈ اداکارائیں جاذب نظر دکھائی دینے کے لئے استعمال کرتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔